مالیگاؤس / ( پریس ریلیز) جامعہ محمد یہ ایجو کیشن سوسائٹی (منصورہ) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سے 3 ستمبر 2025 کو شہر کی معروف آئی ٹی کمپنی نوری سس ٹیکنالوجیز میں طلبہ کے لیے ایک انڈسٹریل وزٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو آئی ٹی کمپنی میں عملی کام کے طریقہ کار سے روشناس کرانا اور انہیں کارپوریٹ ماحول کا تجربہ فراہم کرنا تھا۔
اس انڈسٹریل وزٹ میں الیکٹر انکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ کے سال دوم، سوم اور آخری سال کے طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ کو نوری بس ں کمپنی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جن میں فرنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ بیک اینڈ ڈویلپمنٹ ، سافٹ ویئر ٹیسٹنگ، ایپ ڈویلپمنٹ گرافکس ڈیزائنگ، ایچ آر ڈپارٹمنٹ اور ایڈمن ڈپارٹمنٹ شامل تھے۔
اس موقع پر نوری بس ٹیکنالوجیز کے سی ای او جناب عمران تابانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے کیربیئر کے سفر کی روداد بیان کی۔ انہوں نے بتایا کہ کسی طرح ایک ملازمت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں اپنی کمپنی قائم کر کے اسٹارٹ اپ کی کامیاب مثال قائم کی۔ اسی طرح کمپنی کے سی ٹی او جناب شاہد احمد اور ایچ آر نمائندہ جناب سلمان تقلینی نے کمپنی کے ورک کلچر پر روشنی ڈالی اور آئی ٹی شعبے میں کیریئر کے مواقع سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں جناب محمد صائم (ہیڈ ، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ)، جناب جنید دوسانی ( بیڈ ، بیک اینڈ ڈویلپمنٹ) اور جناب عماد جاوید سینئر فرنٹ اینڈ ڈویلپر ) نے بھی طلبہ کی رہنمائی کی۔
اس کامیاب انڈسٹریل وزٹ میں کالج کے معزز اساتذ و پر و فیسر شہزاد مبین ، ڈاکٹر شیمیم احمد، پروفیسر اشفاق احمد، پر وفیسر فہد بلال اور پروفیسر فہیم انصاری بھی طلبہ کے ہمر او موجود تھے، جنہوں نے اس تعلیمی سرگرمی کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ طلبہ نے اس دورے کو نہایت معلوماتی اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تجربے نے ان کے علمی و عملی علم میں اضافہ کیا اور انہیں صنعت کے تقاضوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔
