مشہور خبریں

رضا پورہ پانی کی ٹانکی مین پانی سپلائی کا وال جام ، جمال ناصر کی بروقت نمائندگی سے مین وال کا کام جاری


مالیگاؤں : (پریس ریلیز ) بروز بدھ عین نلوں میں پانی کی سپلائی کے وقت رضا پورہ پانی کہ پاس مین وال مٹی بھرنے اور زیادہ پرانا ہونے کی وجہ جام ہوگیا تھا جس کی شکایت وارڈ کے لوگوں نے سوشل ورکر جمال ناصر سے کی فوراً جمال ناصر سے واٹر سپلائی محکمہ کے شہری انچارج چورے صاحب سے رابطہ کرکے جلد از جلد وال بنوانے کو کہا آج بروز جمعرات صبح دس بجے واٹر سپلائی وارڈ انجینئر اجئے کھیرنار نے سوشل ورکر جمال ناصر کو فون کر کے اطلاع دی کہ کام شروع کردیا گیا ہے آپ آکر دیکھ لو جمال ناصر نے رضا پورہ ٹانکی کے پاس پہنچ کر اپنی نگرانی میں جے سی بی کے ذریعے مٹی نکلوا کر کامگاروں سے وال کو فری کروایا جس کے بعد باغ قاسم، ملت نگر، گولڈن نگر محمد آباد و اطراف کے علاقوں میں پانی کی سپلائی جاری کی گئی .

اعظم پورا ،حسن پورہ، نورنگ کالونی، ملت کالونی، زیتون پورہ ،رحمان پورہ ،حنیف ملی نگر ،و اطراف کے علاقوں میں پانی کی سپلائی آج بروز جمعرات ان شاء اللہ رات کہ وقت دی جائے گی. 
کل بروز جمعہ رضا پورہ ٹانکی خالی ہوجانے کہ بعد نیا وال لگانے کا کام مکمل کیا جائے گا .
جس پر گولڈن نگر جمیل باکسر گروپ، شعیب پلمبر گروپ، حذیفہ مولانا کمپاؤنڈ ،عرفان رضا پورہ، عبداللہ بھائی، ہارون ماسٹر حسن پورہ، نورنگ کالونی اہلیان وارڈ نمبر 15 کے ذمہ داران نے سوشل ورکر جمال ناصر گروپ و فیضان منگل بھائی کا شکریہ ادا کیا .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.