ناسک/ ریاستی الیکشن کمیشن نے ضلع کی 11 میونسپل کونسلوں کے لیے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق ووٹنگ کا عمل 2 دسمبر 2025 کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوگا۔ اس الیکشن کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات افسران/ملازمین کو ووٹنگ کا سامان لے کر 1 دسمبر 2025 کو پولنگ سے ایک دن پہلے ابتدائی تیاری کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچنا ہوگا۔
اس لیے ناسک ضلع کلکٹر آیوش پرساد نے پیر 1 دسمبر اور منگل 2 دسمبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ، ان علاقوں میں جہاں پولنگ اسٹیشن 11 میونسپل کونسل علاقوں اگتپوری، ناندگاؤں، ترمبک، یولا، سننر ، سٹانہ، چاندوڑ، بھگور، اوجھر، پمپلگاؤں ، بسونت اور منماڑ شامل ہیں ۔ ان علاقوں میں اسکول ، کالج ، سنئیر کالج کو عام تعطیل کا اعلان ناسک ضلع کلکٹر آیوش پرساد نے کیا ہے ۔
