مشہور خبریں

کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی نے کیا وارڈ نمبر 7 کا دورہ ، رمضان المبارک کے پیش نظر مساجد و مدارس کے اطراف نئی LED لائٹس کی تنصیب، صفائی و نکاسی آب کے احکامات جاری ، ترقیاتی کاموں میں تیزی , ہزار کھولی میں 6 ماہ میں انڈرگراؤنڈ وائرنگ کا وعدہ پورا کرنے کی پہل


مالیگاؤں: سماجوادی پارٹی کے یوا لیڈر، گٹ نیتا اور وارڈ نمبر 7 کے نومنتخب کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے ساتھیوں سہیل عبدالکریم، عالم سیٹھ اور عبدالرحمٰن انصاری کے ہمراہ آج سنیچر 21 فروری دوپہر 3:30 بجے وارڈ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری و مجوزہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی نے مساجد اور مدارس کے اطراف روشنی کے بہتر انتظام کیلئے پرانی اور مدھم روشنی دینے والی LED لائٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کارپوریشن کے توسط سے پہلے مرحلے میں مساجد و مدارس کے اطراف نئی LED لائٹس نصب کرنے کی ہدایت جاری کی۔ مستقیم دگنیٹی نے بتایا کہ کل سے لائٹس کی تنصیب کا کام شروع ہوجائے گا، جس سے علاقے میں روشنی کا خاطر خواہ انتظام ہوگا۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں ضرورت کے مطابق وارڈ کے الگ الگ حصہ میں بھی LED لائٹ لگایا جائے گا. 

دورے کے دوران گٹروں کی صفائی، پانی کی نکاسی اور کچرے کے انبار کا بھی معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ صفائی افسران کو فوری طور پر کچرا اٹھانے اور گٹروں کی مکمل صفائی کیلئے فون پر ہدایات دی گئیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سلام چاچا روڈ پر نشاط اسکول سے قبل شعبان نگر ٹرانسفر میں بار بار ایک فیز کم ہونے کی وجہ سے پاور سپلائی بند ہونے کی شکایت پر کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی نے پاور سپلائی انجینئر ساحل سر کو موقع پر طلب کرکے مسئلہ کا جائزہ لیا۔ انجینئر نے منگل تک خرابی دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ کارپوریشن الیکشن کی تشہیری مہم کے دوران “اسٹینڈ اپ وِتھ ہزار کھولی” پروگرام میں مستقیم ڈگنیٹی نے ہزار کھولی کے مکینوں سے وعدہ کیا تھا کہ مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کا اقتدار ملنے کے بعد چھ ماہ کے اندر الیکٹرک وائرنگ کو انڈرگراؤنڈ کیا جائے گا۔ اپنے اسی وعدے کی تکمیل کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے انہوں نے پاور سپلائی انجینئر کے ہمراہ ہزار کھولی کا دورہ کیا اور اعلان کیا کہ عید کے بعد پہلی گلی، کھولی نمبر 1 سے مدینہ کٹ پیس تک انڈرگراؤنڈ وائرنگ کے کام کیلئے ضروری کاغذات (پیپر ورک) کی شروعات کی جائے گی اور جلد سے جلد انڈرگراؤنڈ وائیرنگ کا کام کیا جائے گا. 

ہزار کھولی کے رہائشیوں نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وارڈ نمبر 7 میں ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.