مشہور خبریں

بارہویں سائنس طلبہ متوجہ ہوں! MHT-CET 2026 رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 فروری،تاخیر سے رجسٹریشن کی آخری مدت 27 فروری اس کے بعد تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی!

مالیگاؤں (پریس ریلیز)  ریاستِ مہاراشٹر کے تمام انجینئرنگ ڈگری کالجوں میں داخلے MHT-CET 2026 کے ذریعے ہی ہوتے ہیں۔ چار سالہ انجینئرنگ ڈگری کورسیس کے سالِ اوّل میں داخلے کیلئے اس امتحان میں شریک ہونا لازمی ہے۔ MHT-CET 2026 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جس کی آخری تاریخ 24 فروری 2026 ہے۔ 

واضح رہے فیس کے ساتھ تاخیر سے رجسٹریشن کی آخری مدت 27 فروری اس کے بعد تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی!  مقررہ تاریخ تک فارم نہ بھرنے کی صورت میں ڈگری انجینئرنگ کورسیس میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔ اس لئے طلبہ و سرپرست حضرات سے اپیل ہے کہ قبل از وقت رجسٹریشن مکمل کروائیں۔
 
وہیں اس سال MHT-CET 2026 امتحان طلبہ کو دو مرتبہ دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ یہ امتحان 11 اپریل 2026 سے 26 اپریل 2026 تک منعقد ہوگا، جبکہ دوسری مرتبہ امتحان 10 مئی 2026 سے 17 مئی 2026 کے درمیان لیا جائے گا۔ انجینئرنگ کورسیس کیلئے PCM گروپ میں CET امتحان دینا لازمی ہے۔
 
رجسٹریشن کیلئے طلبہ کے پاس ای میل آئی ڈی، ایکٹیو موبائل نمبر، اوریجنل آدھار کارڈ، دسویں اور بارہویں جماعت کی مارکس شیٹ، جبکہ ریزرو کٹیگری کے طلبہ کیلئے متعلقہ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ اس مرتبہ APAAR ID کو بھی رجسٹریشن کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر اور ڈیجیٹل دستخط اپلوڈ کرنا ہوں گے۔

 
رجسٹریشن فیس اوپن کٹیگری کیلئے ₹1300 اور ریزرو کٹیگری کیلئے ₹1000 مقرر کی گئی ہے، جبکہ آن لائن ٹیکس علیحدہ ہوگا۔ دو گروپ PCMB کیلئے اوپن کٹیگری میں ₹2600 اور ریزرو کٹیگری میں ₹2000 فیس ادا کرنی ہوگی۔ لیٹ فیس کیلئے ₹500 زائد دینا ہے۔
 
منصورہ کیمپس میں قائم CET Cell کے ذریعے طلبہ کو مفت آن لائن رجسٹریشن اور رہنمائی کی سہولت دی جا رہی ہے۔ طلبہ و سرپرست حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید معلومات کیلئے پروفیسر سعود محوی (9028254531)، ڈاکٹر ساجد نعیم (9028254518) اور ڈاکٹر دلاور حسین (9028254549) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.