مشہور خبریں

غیر قانونی نل کنیکشن کو لیکر اعجاز بیگ ایکشن موڈ پر ،چندنپوری روڈ پر ہنگامی وزٹ ، روڈ کھود کر غیر قانونی نل لینے والوں پر کارروائی ، سامان ضبط عوام غیر قانونی نل کنیکشن رکھنے والوں کی اطلاع ہمیں دیں، اسٹینڈنگ چیئرمین کی اپیل

مالیگاؤں : 3 مئی / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رہائش پذیر عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے نل کنیکشن ریگولر کروالیں، جن افراد نے غیر قانونی نل لیا ہے اور اب تک اسے قانونی طور رجسٹرڈ نہیں کیا ہے وہ جلد از جلد اپنا کنیکشن ریگولر کروالیں ورنہ قانونی کارروائی کے ذمہ دار آپ خود ہونگے، اس طرح کی درخواست و انتباہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین اعجاز بیگ نے کی ہے ۔موصوف نے آج چندنپوری روڈ جو سمینٹ کانکریٹ تعمیر ہوئی ہے اس روڈ کو شام کے وقت بڑے ہتھوڑے اور ڈرل مشین سے توڑ کر مین پائپ لائن میں سے غیر قانونی طور پر نل کنیشکن لینے کی کوشش کی جارہی تھی جسکی اطلاع ملتے ہی اعجاز بیگ نے ہنگامی طور پر یہاں وزٹ کیا اور دیکھا کہ خبر کے مطابق روڈ کھود کر غیر قانونی طور پر نل کنیکشن لیا جارہا ہے تب موصوف بیگ نے قلعہ پولس کے پی آئی کو موقع واردات پر طلب کیا اور نل کنیکشن کروانے والے سعود نامی پلمبر کے سامان کو پولس نے ضبط کیا ۔

اس موقع پر اعجاز بیگ نے کارپوریشن کے کمشنر سے بھی فون پر موجودہ صورت حال بتایا تب کمشنر نے قلعہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی ہدایات متعلقہ حکام کو دی، بروز پیر کو اس غیر قانونی نل کنیکشن لینے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہوجائے گا ۔اس طرح کی مکمل تفصیلات اعجاز بیگ نے میڈیا کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح کی شکایت سلامت آباد عوامی بیت الخلاء کے پاس سے موصول ہوئی جہاں مین پائپ لائن کو توڑ کر غیر قانونی نل کنیکشن حاصل کیا جارہا ہے ہم نے انہیں بھی وارننگ دی ہے اور اگر دوبارہ اس طرح کی شکایت موصول ہوئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی ۔اعجاز بیگ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی نل کنیکشن رکھنے والوں کی اطلاع ہمیں دیں ہم قانونی کارروائی کرینگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.