مشہور خبریں

موسم پل تا سٹانہ روڈ علاقے میں بے ضابطہ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن کی کارروائی ،08 موٹر سائیکل ضبط ، انڈین بوٹیک اور انڈین NX پر دس دس ہزار روپے جرمانہ

مالیگاؤں / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ کمیٹی دفتر نمبر 01 کے دائرۂ کار میں موسم پل سے سٹانہ روڈ تک مرکزی سڑک کے اطراف واقع تجارتی اداروں میں آنے والے ملازمین اور گاہکوں کی جانب سے بے ترتیبی سے گاڑیاں کھڑی کیے جانے کے باعث ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے پربھاگ کمیٹی دفتر نمبر 01 اور سٹی ٹریفک پولیس برانچ نے مشترکہ طور پر جرمانہ اور گاڑی ضبطی کی کارروائی انجام دی۔

اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 08 دو پہیہ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ متعلقہ گاڑی مالکان کو عوامی سڑکوں پر بے ضابطہ پارکنگ نہ کرنے کی سخت تنبیہ بھی دی گئی۔ آئندہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی ضبط کرنے کے ساتھ جرمانہ اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔
اسی طرح انڈین بوٹیک اور انڈین NX نامی تجارتی اداروں پر 10,000 روپے فی ادارہ کے حساب سے مجموعی طور پر 20,000 روپے جرمانہ عائد کرکے وصول کیا گیا۔

یہ کارروائی معزز کمشنر و ایڈمنسٹریٹر اور معزز ایڈیشنل کمشنر کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بالو دھونڈگے کی رہنمائی اور پربھاگ آفیسر سچن مہالے کی قیادت میں انجام دی گئی۔

اس موقع پر اجے چانگرے، دلیپ نکم، تشار چودھری، پروین نکم اور انسداد تجاوزات شعبہ کے اویناش آہیرے، جگدیش سپارے، ششی کانت پگارے، اجے چودھری سمیت دیگر ملازمین موجود تھے۔

شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں آئندہ بھی مسلسل جاری رکھی جائیں گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.