مشہور خبریں

سماجوادی کی سہیوگ اندولن کو اسلام پارٹی کی مکمل حمایت، پارٹی ورکروں سے شرکت کی اپیل

مالیگاؤں : 19 جولائی (پریس ریلیز) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M  پارٹی نے سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کی جانب سے ووٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے شروع کیے گئے ‘سہیوگ اندولن’ کو بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔اسلام پارٹی نے مالیگاؤں شہر کے ووٹرز کو انصاف دلانے اور mapped ووٹرز کو انومریشن فارم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس ضمن میں اسلام پارٹی کے صدر نوید خطیب احمد اور سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید سمیت دیگر عہدیداروں نے اس تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن اور جمہوری انداز میں ووٹرز کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑی جائے گی۔ پارٹی نے اپنے تمام عہدیداروں، کارپوریٹرس، ورکروں اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اسلام پارٹی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی جانب سے 21 جولائی بروز منگل کو صبح 11 بجے پرنت آفس کے سامنے پرامن احتجاج کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ووٹرز کے مسائل پر زور دیا جائے گا اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
نوید خطیب احمد نے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں اور عام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس جمہوری جدوجہد میں شامل ہو کر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائیں۔آصف شیخ رشید اور اسلام پارٹی مالیگاؤں کے صدر و اراکین نے بھی اس تحریک کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کے ووٹرز کو کوئی بھی حق تلفی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔یہ سہیوگ اندولن مالیگاؤں کے ووٹرز کے مسائل کو حل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔جسے شہریان کو سمجھنا چاہیے اور اپنے حقوق کیلئے اس تحریک میں شامل ہونا چاہیے ۔اس طرح کی اپیل بھی کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.