مالیگاؤں / مدرسہ ریاض الجنہ کے زیرِ اہتمام طعامِ تعاون کا پروگرام آج بروز اتوار 19 جولائی کو قریش جماعت خانہ، بلو برڈ روڈ، عبداللہ نگر، مالیگاؤں میں منعقد ہوگا ۔
جن مخیر حضرات نے طعامِ تعاون کے ٹکٹ خریدے ہیں، ان سے حافظ جمیل احمد اشاعتی صاحب نے اپیل و مؤدبانہ گزارش کی ہے کہ وہ 12 بجے سے 3 بجے تک اپنے ٹکٹ کے ساتھ قریش جماعت خانہ تشریف لائیں ۔اور اپنا پارسل حاصل کریں ، پارسل تقسیم کے دوران اگر بارش ہوتی ہے تو ایسی صورت میں بھی پارسل تقسیم نظم جاری رکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا ، ان شاءﷲ
اسی طرح جو حضرات ابھی تک ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے ہیں اور اس کارِ خیر میں تعاون کرنا چاہتے ہیں، وہ بھی تشریف لا کر ٹکٹ حاصل کریں اور اس نیک مقصد میں اپنا حصہ شامل کریں۔
اللہ تعالیٰ آپ سبھی کے تعاون کو قبول فرمائے اور مدرسہ کی دینی خدمات کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین ۔
