مشہور خبریں

الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ : SIR فارم جمع کرنے کی تاریخ میں اضافہ ، شہریان بغیر کسی تاخیر کے آج ہی اپنے فارم BLO کے پاس جمع کر اپنی ذمہ داری ادا کریں

مالیگاؤں / ندی کے اس پار سینٹرل حلقہ نمبر 14 میں انومیریشن فارم جمع کروانے میں حد درجہ کمی اور سست رفتاری نظر آرہی ہے ، عوام خاص کر مسلم افراد کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اگر آپ کے پاس  اس وقت کوئی دستاویز مکمل نہیں ہے تب بھی انومیریشن فار بی ایل اؤ کے پاس جمع کرنا ضروری ہے  ، جب تک جمع کرنے کی تاریخ ختم نہیں ہو جاتی تب تک کسی بھی فرد کو نوٹس نہیں ملے گی ، جن افراد کو نوٹس دی جائے اسے صرف اپنے ضروری دستاویز بتانا ہوگے ، اس وقت ڈرنے کی نہیں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے ، وہیں دوسری جانب مہارشٹر بھر کی عوام کے لیے ایک انتہائی اہم اور راحت بھری خبر! الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جاری کی ہے ، جہاں مہاراشٹر میں جاری ووٹر لسٹ (SIR) مہم کے شیڈول میں باقاعدہ توسیع کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔وہ تمام شہری جو اب تک اپنا انومیریشن فارم (Enumeration Form) جمع نہیں کروا سکے تھے، انہیں اب ایک اور بڑا موقع مل گیا ہے۔

 *فارم جمع کرنے کی نئی آخری تاریخ :* BLO کا گھر گھر سروے اور فارم جمع کرنے کا کام اب بڑھا کر 8 اگست 2026 کر دیا گیا ہے۔

 *ڈرافٹ لسٹ کی اشاعت:* 17 اگست 2026

 *فائنل ووٹر لسٹ کی اشاعت:* 19 اکتوبر 2026 ہے ۔


ضروری بات تاریخ میں توسیع ضرور ہوئی ہے، لیکن اسے غفلت کا بہانہ نہ بنائیں۔ اگر آپ کا فارم اب بھی گھر پر رکھا ہے، تو بغیر کسی تاخیر کے آج ہی اسے بھر کر اپنے BLO کے پاس جمع کروائیں اور اپنی ذمہ داری ادا  کریں! اس اہم اور ضروری  خبر کو اپنے تمام گروپس میں فوراً شیئر کریں ۔ اور خود بھی وقت سے قبل اپنے فارم جمع کروائیں اور اپنے آس پاس کے افراد کی مدد کر انکا بھی فارم بی ایل اؤ کے پاس جمع کروا کر اپنا حق ادا کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.