مشہور خبریں

عضباء سوسائٹی کے زیر اہتمام اور مالیگاؤں شہر کلچرل کمیٹی کی نگرانی میں ’’آل مالیگاؤں سیرت النبی کوئز مقابلہ‘‘ کا شاندار انعقاد , 20 ستمبر کو ہوگی 110 انعامات کی بارش ،مالیگاؤں کے نوجوان ، طلبہ و طالبات اور سیرت رسولؐ سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس علمی و دینی مقابلے میں شرکت کی اپیل

مالیگاؤں/ عضباء ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی (رونق آباد) کے زیر اہتمام اور مالیگاؤں شہر کلچرل کمیٹی کی نگرانی میں ’’آل مالیگاؤں سیرت النبی کوئز مقابلہ‘‘ کا شاندار انعقاد 20 ستمبر 2026ء کو عضباء انگلش اسکول، شیخ طاہرہ پارک، 80 فٹ روڈ، مالیگاؤں میں کیا جائے گا۔

مقابلے کا مقصد نوجوانوں، طلبہ و طالبات اور عام شہریوں میں سیرت نبویؐ اور اسلامی تعلیمات کے مطالعے کا شوق پیدا کرنا اور پیغامِ رسالت کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے۔ تنظیم کے مطابق اس منفرد مقابلے میں شرکت کرنے والے شرکاء کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے مجموعی طور پر 110 انعامات تقسیم کیے جائیں گے، جن میں فریج، الماری، واشنگ مشین، کولر، سائیکل، اوون، مکسَر، ڈنر سیٹ اور دیگر قیمتی انعامات شامل ہیں۔

انعامات کی تقسیم کی تقریب کی صدارت انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے صدر صابر نورانی (مدنی دربار) جبکہ افروز خان بابرخان (بابر ہوٹل) کی سرپرستی میں ہونے والے اس پروگرام کے مقرر خصوصی مولانا حذیفہ وستانوی (اکل کوا) کی شرکت بھی پروگرام کو مزید اہمیت بخشے گی ۔
مقابلے کے فارم 5 ستمبر سے دستیاب ہوں گے جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ انعامات کی قرعہ اندازی 20 ستمبر کو مقابلے کے پروگرام کے دوران کی جائے گی۔
منتظمین نے مالیگاؤں کے تمام طبقات، خصوصاً نوجوانوں، طلبہ و طالبات اور سیرت رسولؐ سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس علمی و دینی مقابلے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف انعامات حاصل کرنے کا مقابلہ نہیں بلکہ سیرت طیبہ کو سمجھنے، اپنی زندگیوں میں اس کی تعلیمات کو اپنانے اور نئی نسل کو اسلامی معلومات سے جوڑنے کی ایک مؤثر کوشش ہے۔

فارم حاصل کرنے اور جمع کرنے کے مراکز :

1. عضباء ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی، ہیڈ آفس، رونق آباد ۔
 
2. عضباء انگلش میڈیم اسکول، طاہرہ پارک، گلی نمبر 1 ،

3. عاکف جنرل اسٹور، سلامت آباد ،

4. سٹی بک ڈپو، محمد علی روڈ، قصاب باڑہ مسجد کے پاس ،

5. کینو پرائمری اسکول،ہیڈ ماسٹر مصطفٰی برکتی سر ،

6. عابد سوڈے والے، ہزار کھولی ،

7. جین ذی (Zen G) موبائل، سوپر مارکیٹ، آگرہ روڈ، مالیگاؤں ,

8.  ایل ایس سپورٹ ( L.S. سپورٹ ) کسمبا روڈ، مالیگاؤں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.