مشہور خبریں

جنم و اموات داخلوں کے مسائل اور اپیل کے اختیارات کیلئے آصف شیخ کا وزیر صحت پرکاش راؤ ابیٹکر سے اہم مطالبہ و مکتوب پیش

مالیگاؤں /  شہریان مالیگاؤں کے جنم و اموت داخلوں اور شہری طبی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے ریاست کے وزیر برائے صحت پرکاش آبٹیکر کو ایک مطالباتی مکتوب پیش کیا ہے۔جس میں آصف شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں پیدائش اور اموات کے اندراج کے نظام کو مزید فعال اور عوام کے لیے آسان بنایا جائے ۔ آصف شیخ نے نشاندہی کی کہ 31 جولائی 2026 کے نوٹیفکیشن کے تحت کارپوریشن کے ڈپٹی ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر یا چیف میڈیکل آفیسر کو "ایڈیشنل ضلع رجسٹرار" کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ مالیکاؤں کی بڑی آبادی،جغرافیائی وسعت اور جنم و اموات اندراج کے بڑھتے ہوئے کام کو دیکھتے ہوئے، اس عہدے کو "ضلع رجسٹرار اور اپیلٹ اتھارٹی" کے طور پر تبدیل کیا جائے اور انہیں مکمل قانونی اختیارات تفویض کرتے ہوئے اسے مالیگاؤں کارپوریشن کو دیئے جائیں۔آصف شیخ نے اپنے مکتوب میں زور دیا کہ اس تبدیلی سے عوام کو پیدائش و موت کے سرٹیفکیٹس اور اپیل سے متعلقہ امور کی بروقت اور بلا تاخیر سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے وزیر موصوف سے درخواست کی کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مطالبے پر ہمدردانہ اور مثبت غور کرکے جلد از جلد منظوری دی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.