مشہور خبریں

ٹیچر کی موت کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایجوکیشن افسران سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج

​مالیگاؤں /  مالیگاؤں شہر کے میونسپل ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پروفیسر سوپان کھنڈے راؤ بورسے کی ناگہانی موت کے معاملے میں مالیگاؤں شہر پولس اسٹیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن اور تعلیمی افسران سمیت 5 افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ پولس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔متوفی ٹیچر کے بھائی پروین کھنڈے راؤ بورسے کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، ایجوکیشن آفسیر ضلع پریشد ناسک پرشانت دگاسکر،ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سنجے راٹھوڑ، تانا جی گھونگڑے، نیلیش پاٹولے اور ایک نامعلوم شخص نے پروفیسر سوپان بورسے کے خلاف انتظامی انکوائری کے نام پر شدید ذہنی دباؤ بنایا، بار بار طلب کر کے ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔اس ہراسانی اور دباؤ کی وجہ سے وہ پچھلے کچھ عرصے سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے ۔
شکایت میں بتایا گیا ہے کہ 8 ستمبر کو اسکول کے معائنے کے دوران سوپان بورسے کی طبعیت اچانک بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شدید دل کا دورہ پڑنے (ہارٹ اٹیک) سے ان کی موت کی تصدیق کی۔ 
واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مالیگاؤں کے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس افسوسناک واقعے پر مالیگاؤں شہر پولس نے بھارتیہ نیاۓ سنہتا (BNS) کی دفعہ 105، 351(2) اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ کیس کی مزید تفتیش پولیس انسپکٹر سندیپ بھگوان پاٹل انجام دے رہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.