مشہور خبریں

بیوی کے سسرال نہ آنے سے ناراض داماد نے جھگڑا چھڑانے آئی ساس کے پیٹ میں قینچی گھونپ کر کیا قتل ، اس حملے میں بیوی اور بیٹی شدید زخمی ، ملزم گرفتار ، ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل کی رہنمائی میں تفتیش جاری

 


ناسک : 23 مئی / بیوی کا شوہر کے ساتھ سنسار نہ کرنے کو لیکر ہوئے تنازعہ میں داماد نے ساس کے پیٹ میں قینچی گھونپ کر قتل کر دیا ، جبکہ جھگڑا چھڑانے آئی بیوی اور بیٹی بھی اس حملے میں  شدید زخمی  ۔ 

  ناسک گرامین حدود کے جھاروڑ بدرک میں جوشی کمپنی کے قریب رہنے والی ایک خاتون کو اس کے ہی داماد نے پیٹ میں قینچی گھونپ کر قتل کردیا۔  ساس اور داماد کے درمیان جھگڑا چھڑانے آئی بیوی اور بیٹی پر بھی تیز دھار قنیچی سے حملہ ، ساس کی موقع پر ہی موت ، جبکہ بیوی اور بیٹی شدید زخمی ۔ بیوی اور بیٹی کو علاج کے لیے ناسک ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ناسک گرامین پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل، اپر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مادھوری کنگنے، سب ڈویژنل پولیس آفیسر کویتا پھڈترے اور گھوٹی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس دلیپ کھیڈکر موقع پر پہنچے اور ملزم کو گرفتار کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔

 ملی تفصیلات کے مطابق 22 مئی بروز اتوار کو گھوٹی پولیس اسٹیشن میں بالانیورتی بھوتامبرے ساکن  جمبھولواڑی تعلقہ ترمبکیشور کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ترمبکیشور تعلقہ کے جمبھولواڑی میں کلمستے کے کسن مہادو پاردھی کی شادی جھاروڑ کی کملا بائی سوما بھوتامبرے کی بیٹی سے ہوئی تھی۔  ملزم کسن مہادو پاردھی شراب کا عادی ہے جس کی وجہ سے بیوی اندو بائی کسن پاردھی اپنے سسرال اسکے ساتھ  سنسار کرنے کیلئے نہیں جا رہی تھی۔

 اتوار کی صبح تقریباً 10 بجے کسن پاردھی نے اپنی بیوی اندو بائی پاردھی کی گردن پر یہ کہتے ہوئے مارنا شروع کر دیا کہ اس کی بیوی اندوبائی پاردھی سنسار کرنے نہیں آرہی ہے ، اسے بچانے کی کوشش کرنے آئی ساس کملا بائی سوما بھوتامبرے 55 سال اور ملزم کی بیٹی مادھوری کسن پاردھی 12 سال کے ہاتھ پر کسن پاردھی نے  قینچی گھونپ کر مارنے کی کوشش کی۔ اس درمیان مادھوری شدید زخمی ہوگئی ،

 


اس کے بعد ملزم نے اپنی ساس کملا بائی بھوتامبرے کے پیٹ اور کمر میں قینچی مار کر موقع پر ہی اسکا قتل کر دیا۔ گھوٹی پولیس میں دی گئی شکایات کے مطابق بیوی اندو بائی پاردھی کی گردن میں شدید چوٹ آئی ہے۔ پولیس نے  کسن پاردھی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 307، 323 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ناسک گرامین پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل، اپر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مادھوری کنگنے، سب ڈویژنل پولیس آفیسر کویتا پھڈترے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دلیپ کھیڈکر وغیرہ نے موقع واردات  کا دورہ کیا ، اس معاملے میں ملزم کسن پاردھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، کسن پاردھی بھی زخمی ہے جسے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ 

ضلع ایس پی سچن پاٹل کی رہنمائی میں اس معاملے کی دیگر تحقیقات اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دلیپ کھیڈکر و خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر شردھا گندھاس، کانسٹیبل شیتل گائیکواڑ، رویراج جگتاپ، شیواجی شندے، گووند سدگیر، امول کیدارے، کورڈے، پنکج دراڈے وغیرہ کررہے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.