مشہور خبریں

کارپوریشن چناؤ :جمعرات کو I.S.L.A.M پارٹی کی ہنگامی و فیصلہ کن میٹنگ ، سماجوادی پارٹی سے اتحاد کیا جائے یا نہیں اور کیا جائے تو کن سیٹوں پر؟ جیسے عنوانات پر اہم و حتمی فیصلہ لیا جائے گا

مالیگاؤں : 8 دسمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ کے پیش نظر جہاں الیکشن محکمہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں ہم نے بھی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کو بڑھا دیا ہے۔ رائے عامہ ہموار کرنے اور وارڈ وائز ووٹر لسٹ کی جانچ پڑتال کے بعد سب سیاسی گٹھ بندھن ہے تعلق سے تبادلہ خیال آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔اسی سلسلے میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کا سماجوادی پارٹی سے اتحاد کیا جائے یا نہیں اور اگر اتحاد کیا جائے تو جس شرط پر؟ کس وارڈ میں کتنی سیٹ پر چناؤ لڑا جائے اور سماجوادی پارٹی سے کتنی سیٹوں پر اتحاد کیا جائے؟ اس طرح کا مشورہ کرتے ہوئے حتمی فیصلہ لینے کیلئے 11 دسمبر بروز جمعرات کو ہزار کھولی رابطہ آفس پر رات 8 بجے ایک ہنگامی و فیصلہ کن میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس میٹنگ میں کارپوریشن چناؤ کے تعلق سے سیاسی حکمت عملی کیا اپنائی جائے گی؟ کس طرح چناؤ لڑا جائے گا؟ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی سے کسے اور کس وارڈ سے امیدواری دی جانی چاہیے جیسے اہم فیصلے لئے جائیں گے ۔اس طرح کی تفصیلی پریس ریلیز انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی قومی صدر خطیب نوید احمد و مقامی صدر اعجاز عمر کے توسط سے پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ رشید نے جاری کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام عہدیداران، تمام سیل و ونگ کے ذمہ داران، وارڈ وائز ووٹر لسٹ پر نظر رکھنے والے بوتھ لیول ورکروں اور پارٹی کے ہر چھوٹے بڑے ذمہ داران جمعرات کو ہونے والی اس ہنگامی و فیصلہ کن میٹنگ میں شرکت کریں اور اپنی قیمتی رائے سے نوازیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہوگی لہٰذا پارٹی کے ذمہ داران وقت مقررہ پر تشریف لاکر اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.