نوجوان دوشیزہ کو خودکشی کیلئے اکسانے کا معاملہ : شیخ آصف گرفتار ، 12 دسمبر تک پولس تحویل
0
دسمبر 09, 2025
مالیگاؤں : 9 دسمبر / گزشتہ 8 دسمبر کی رات رمضان پورہ میں نوجوان دوشیزہ نے اپنے ہی مکان میں اوڑھنی سے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔جس کی اطلاع گھر والوں نے پولس کو دی تھی ۔رمضان پورہ پولس نے جانچ و تفتیش شروع کی تو انہیں متوفی دوشیزہ کے گھر پر ایک کاغذ پر لکھی دو لائن کی نوٹ حاصل ہوئی جس کے مطابق پولس نے شیخ آصف شیخ موسیٰ (25) ساکن حاجی احمد پورہ کو دوپہر میں تین بجے گرفتار کیا ۔اس نوجوان کے خلاف رمضان پورہ پولس اسٹیشن میں گناہ رجسٹرڈ نمبر 135/2025 بھارتیہ نیائے ساہتہ کہ دفعہ 108 خودکشی پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ۔پولس تفتیش کے مطابق خودکشی نوٹ پر لکھا تھا کہ امی پاپا مجھکو معاف کرنا آصف مجھکو ویڈیو دکھانے کی دھمکی دے رہا ہے ۔نوجوان لڑکی کی خودکشی سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے اور مزید یہ کہ شیخ آصف نامی نوجوان اسے بلیک میل کررہا تھا جس پر مزید غم و غصہ کا ماحول دیکھا گیا ۔شیخ آصف پر الزام ہے کہ اس نے لڑکی کو سوسائٹ کرنے پر مجبور کیا، رمضان پورہ پولس نے آج ملزم شیخ آصف کو عدالت میں پیش کیا جہاں معزز جج نے 12 دسمبر تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ہے۔مزید تحقیقات رمضان پورہ پولس کررہی ہے ۔
