سٹانہ/ مالیگاؤں تعلقہ کے ڈونگرالے میں 24 سالہ شخص کی جانب سے ایک معصوم بچی کی عصمت دری کرنے کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ اب سٹانہ تعلقہ کے کھمٹانے میں ایک 70 سالہ شخص کے ذریعے ایک چھوٹی بچی کی عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس انسپکٹر یوگیش پاٹل نے بتایا کہ اس معاملے میں عصمت دری کرنے والے کے خلاف POCSO اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس بارے میں مزید معلومات یہ ہے کہ نو سالہ بچی کو کھمٹانے علاقہ میں ہنومان مندر میں لے جا کر مشتبہ ملزم نام دیو ہری گنجال گزشتہ چھ ماہ سے اس کی عصمت دری کرتا رہا۔ ریپ کرنے والے نے نو سالہ بچی کو یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے اس معاملے کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ جان سے مار دے گا۔ اس کے بعد معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بالآخر بچی نے اپنے گھر والوں کو واقعہ سنایا۔ اس واقعہ سے والدین میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔
دریں اثنا، بچی کو طبی معائنے کے لیے مالیگاؤں سول اسپتال میں لایا گیا تھا ، وہیں بچی کی ماں کی شکایت کی بنیاد پرملزم کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر دتاترے راوت کررہے ہیں ۔
