جلگاؤں : جلگاؤں شہر میں ایک 16 سالہ نابالغ لڑکی کو نامعلوم افراد کے ذریعے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر مجبور کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں درج اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
جلگاؤں شہر کے ایک علاقے میں رہنے والی 16 سالہ نابالغ لڑکی اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہے۔ گزشتہ ماہ 7 جنوری کو نیتو عرف جویا راجو باگڑے (ساکن جلگاؤں)، جیوتی چندرکانت سردار اور چندرکانت شنکر سردار (دونوں ساکن آنند واڑی، چالیسگاؤں) نے نابالغ لڑکی کو چالسگاؤں بلایا۔ اس کے بعد اسے سوڈے میں نشیلی اشیاء ملا کر پینے اور مختلف لوگوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے پر مجبور کیا ۔ پھر اسے گھر بھیج دیا گیا۔
اس کے بعد پھر 10 تاریخ کو انہوں نے لڑکی کو کپڑے اور موبائل فون پیش دینے کے بہانے چالسگاؤں لے گئے . ۔ وہاں 23 فروری تک روز رات میں اسے دوبارہ سوڈا پلایا جاتا تھا اور مختلف لوگوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ اسکے بعد پولیس آئے گی ایسا بولتے ہوئے اسے تینوں نے ٹرین میں بٹھاکر جلگاؤں بھیج دیا ۔ گھبراہٹ کے عالم میں اس نے یہ سب اپنی ماں کو بتایا۔ متاثرہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن پہنچی اور تینوں افراد کے خلاف شکایت درج کرائی۔ لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر نیتو عرف جویا راجو باگڑے (ساکن جلگاؤں)، جیوتی چندرکانت سردار اور چندرکانت شنکر سردار (دونوں ساکن آنند واڑی، چالیسگاؤں) کے خلاف ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر رویندر گراسے کررہے ہیں۔


