مشہور خبریں

20 فروری بروز پیر سے شہر کی تمام آنگن واڑی پر تالا , ریاستی کُرتی سمیتی کی جانب سے بے مدت ہڑتال میں مالیگاؤں کی تمام آنگن واڑیاں شامل : شان ہند , 28 فروری بروز منگل کو ممبئی آزاد میدان میں دھرنا

 


مالیگاؤں / مہاراشٹر کُرتی سمیتی آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کے مان دھن , پینشن , نیا موبائیل , گریجویٹ , پوشن ٹریکر ایپ کو مراٹھی زبان میں کرنا جیسے اہم مطالبات کو لے کر ریاستی سطح پر گذشتہ کئی مہینوں سے احتجاج کررہی ہے. اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے کُرتی سمیتی 15 نومبر 2022 کو ممبئی آزاد میدان میں دھرنا دیئے جس میں شان ہند نہال احمد صاحبہ کی ایماء پر سینکڑوں آنگن واڑی سیویکا و مددنیس ممبئی آزاد میدان کے دھرنے میں شرکت کی. 15 نومبر کے دھرنے کے بعد مہاراشٹر سرکار ہمارے مطالبے کو پورا کرنے کا وعدہ کی اور مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیتے ہوئے ٹال مٹول کی پالیسی اپنارہی تھی جس کے بعد 27 دسمبر 2022 کو ناگپور اسمبلی اجلاس کے وقت دھرنا دیا گیا. ناگپور دھرنے کے بعد مہاراشٹر سرکار کُرتی سمیتی کے مطالبے کو منظور کرنے کیلئے وعدہ کی. اور 12 جنوری 2023 کو ممبئی میں وزیراعلیٰ مہاراشٹر ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ اور فلاح و بہبود برائے خواتین و اطفال کی وزیر کے ساتھ کُرتی سمیتی کے ذمہ داران کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ہوئی جس میں وعدہ کیا گیا تھا کہ 26 جنوری 2023 سے قبل مان دھن میں اضافہ کردیا جائے گا ساتھ ہی بقیہ مطالبات کو بھی منظوری دی گئی. لیکن مہاراشٹر سرکاری گذشتہ کی طرح بار بار وعدہ خلافی کررہی ہے اور آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے. اس ناانصافی سے لڑنے اور اپنا حق حاصل کرنے کیلئے مہاراشٹر کُرتی سمیتی کے ذمہ داران نے سخت قدم اُٹھانے کا فیصلہ لیا اور اعلان کیا کے 20 فروری سے ریاست کی تمام آنگن کی بے مدت ہڑتال، تمام آنگن واڑی بند رہے گی، آنگن واڑی سے ہونے والے تمام کام بند یہاں تک کے کھچڑی بھی بند. اسی کے ساتھ 28 فروری کو ممبئی آزاد میدان میں آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کا بڑے پیمانے پر دھرنا دیا جائے گا. 

       


       آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی مقامی صدر محترمہ شان ہند نہال احمد صاحبہ نے 15 فروری کو جنتادل سیکولر آفس قدوائی روڈ نندن ٹاور پر سیویکاؤں و مددنیس کی میٹنگ لے کر اعلان کی کہ 20 فروری بروز پیر سے شہر کی تمام آنگن واڑی پر تالا لگا دو. تمام کام کاج بند کردو جس کی تائید میٹنگ میں موجود تمام خواتین نے ہاتھ اُٹھا کر کئے. تمام لوگوں نے ایک آواز میں نعرہ لگائے کے20 فروری سے ہڑتال، ہڑتال ہڑتال، آنگن واڑی بند بند بند. شان ہند نہال احمد صاحبہ نے میٹنگ میں موجود تمام سیویکا و مددنیس سے مشورہ طلب کی کہ 28 فروری کو ممبئی آزاد میدان میں دھرنے میں شرکت کیلئے اپنی رائے دیں. تمام خواتین اپنے حق کیلئے ممبئی آزاد میدان کے دھرنے میں شریک ہونے کیلئے تیار ہیں. جس کے بعد مالیگاؤں آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی صدر محترمہ شان ہند نہال احمد صاحبہ نے ممبئی آزاد میدان دھرنے میں شرکت کرنے کا پروگرام ترتیب دیا.

*27 فروری بروز پیر رات 11 بجے قدوائی روڈ، جنتادل آفس سے تمام آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کی روانگی ممبئی کے لئے ہوگی.

ممبئی آزاد میدان دھرنے میں جانے کیلئے 26 فروری بروز اتوار کی شام تک آنگن واڑی نمبر 90 کی سیویکا خان نسرین آپا کے پاس لکھوائے یا عبدالرحمٰن انصاری 9766752626 سے موبائیل پر رابطہ کرکے نام درج کروائے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.