مالیگاؤں / گذشتہ دنوں بجلی کے دام میں اضافے کیخلاف 2 فروری کو ممبئی میں مہاراشٹر جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری و بجلی گراہک سنگھٹنا کے صدر پرتاب ہوگاڑے صاحب کی صدارت میں ریاست کی تمام پارولوم سے تعلق رکھنے والی چھوٹی بڑی تنظیموں کی میٹنگ ہوئی. جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ 15 فروری تک لوگ اپنے اعتراضات داخل کریں. جس کے بعد ساتھی گروپ کے کنوینر مستقیم ڈگنیٹی نے مالیگاؤں شہر میں پاور لوم بنکر، پاور لوم کی تنظیموں سے رابطہ قائم کیا اور مالیگاؤں شہر جنتادل سیکولر صدر شان ہند نہال احمد کی نگرانی میں آگرہ روڈ عوامی رابطہ آفس سے 15 فروری تک 300 اعتراض آن لائن MERC کی ویب سائٹ پر داخل کئے گئے. جس میں 200 سے زائد اعتراضات بنکروں نے داخل کئے، بقیہ اعتراضات گھریلو بجلی صارفین، دوکاندار و دوسری صنعت سے جڑے صارفین نے عوامی رابطہ آفس سے اپنا اعتراض داخل کروائے.
شان ہند نہال احمد صاحبہ نے اپنے بیان میں بنکروں، گھریلو بجلی صارفین سمیت تمام بجلی صارفین سے کہا کہ ہم اس اہم اور لگتے مسئلے پر پرتاب ہوگاڑے صاحب سے مکمل رابطے میں ہیں، بجلی کے دام میں اضافے کے خلاف ہم پوری طاقت کے ساتھ قانونی طور سے لڑے گے اسی کے ساتھ ممبئی کے ذمہ داران کی جانب سے 28 فروری کے احتجاج کا لائحہ عمل شہری سطح کیلئے ہم تیار کررہے ہیں. MERC میں اگلی سنوائی کے وقت ہم خود شرکت کرے گے اور ضرورت پڑنے پر وکیل بھی لگائے گے. اپنے بیان میں موصوفہ نے مزید کہا کہ شہریان کو اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف سرکار اور MERC سے لمبی لڑائی لڑنا ہوگی جس کے لئے ہم تیار ہیں شہر کے تمام بجلی صارفین ایک جُٹ ہوکر ہمارا ساتھ دیں .


