مالیگاؤں / شہر میں سابق ایم ایل اے شیخ رشید نے سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا عزم لیکر شہر میں ایک نیا انقلاب لایا ہے ، شیخ رشید کے میئر بننے کے بعد سے اب تک شہر میں سینکڑوں سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر ہوچکی ہے، آصف شیخ نے مہا وکاس اگھاڑی سرکار سے 10 کروڑ روپئے فنڈ منظور کروایا اسی کے ساتھ سابق میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے لیٹر پر آصف شیخ رشید کی جدوجہــــد سے ساڑھے 5 کروڑ روپئے منظور ہوئے
کل ساڑھے 15 کروڑ روپئے فنڈ منظور ہونے کے بعد شہر کی بہت ساری سڑکیں جو انتہائی خستہ حالی کا شکار تھی وہ تمام سڑکیں آصف شیخ رشید کی نگرانی میں تعمیر کی گئی اسی تعمیری سلسلے کو دراز رکھتے ہوئے گذشتہ روز ہزار کھولی یوسفیہ مسجد والی گلی میں سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح سابق رکن اسمبلی شیخ رشید کے ہاتھوں عمل میں آیا، یاد رہے یہ روڈ 30 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہوگی ۔


