مشہور خبریں

تین دنوں سے لاپتہ 49 سالہ شخص کی لاش برآمد ، مرحوم کی موت حادثہ یا اور کچھ ۔۔۔۔۔؟ تفتیش جاری


 مالیگاؤں / 17 فروری بروز جمعہ دوپہر تین بجے کے درمیان گٹ نمبر 39 احمد رضا کالونی امام احمد رضاء عید گاہ پر فاروق بھائی اسٹار ہوٹل والے کے گھر کے پاس ایک شخص کی لاش ملی ۔

سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے مزید تفصیلات ایسی ملی ہیکہ تین روز قبل اچانک  لاپتہ ہوئے تنویر رانا مرتضیٰ حسن عمر 49 سال ساکن گھر نمبر 540 وارڈ نمبر 12/2 اسلامپورہ مالیگاؤں کی گمشدگی کی شکایت پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں داخل کی گئی تھی ، وہیں یہ مرحوم اور اسکا ساتھی چلیسگاؤں پھاٹے کی طرف سے درے گاؤں کی سمت آرہے تھے کے اسی دوران ان کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا ، جس کے بعد مرحوم پتہ نہیں کسی طرح وہاں سے پیدل نکل گیا ، اور اسکا ساتھی جو زخمی تھا ، جسے مقامی افراد و رشتے داروں نے اسپتال میں داخل کیا تھا ،


مرنے والا شخص دماغ پر مار لگنے کے سبب وہ کس طرح وہاں آیا اسکا خلاصہ تو نہیں ہوسکا مگر اسکی لاش امام احمد رضا عید گاہ کے پاس تین دنوں کے بعد برآمد ہوئی ، تادم تحریر اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ، مرحوم تنویر رانا کے پوسٹ مارٹم وہ دیگر قانونی کاروائی کے بعد لاش بعد نماز مغرب اہل خانہ کے سپرد کی گئی ، مرحوم کی تدفین اسی رات بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.