مشہور خبریں

لاکھوں روپے مالیت کے گٹکا و کنٹینر سمیت 2 کروڑ 47 لاکھ 6 ہزار 380 روپے کا مال ضبط ، ڈرائیور گرفتار


 دیولہ : ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ شاہ جی امپ ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس ناسک دیہی مادھوری کنگانے کی رہنمائی میں  ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مالیگاؤں اور مقامی کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر ہیمنت پاٹل کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کے مطابق انیکیت بھارتی اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر کویتا پھڑترے کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کے چھ پولس انسپکٹر جن میں ساگر شیمپی، ادے پاٹھک، پرشانت پاٹل، شرد مغل، سبھاش چوپڑا، یوگیش کول، دتا مالی وغیرہ نے بروز جمعہ 17 فروری کو تقریباً 11:30 بجے راہور گھاٹ کے دامن میں واقع تعلقہ کے چنچوے شیوار میں گٹکے کے ساتھ سامان لے جانے والے ایک بڑے کنٹینر کو ضبط کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گٹکے سے بھرا ایک کنٹینر  رات کو ہائی وے عبور کرنے جا رہا تھا۔ جسے لوکل کرائم برانچ اور دیولہ پولس اسٹیشن نے مشترکہ طور پر چنچوے شیوار میں جال بچھا کر گٹکا لے جانے والے بڑے کنٹینر (نمبر RJ-14/GL 6143) کو ضبط کرلیا۔کنٹینر ڈرائیور نے کنٹینر سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔  لیکن پولس نے تعاقب کرتے ہوئے کنٹینر ڈرائیور صدام شہزاد خان کو گرفتار کرلیا۔ اسکی رہائش صاحب نگر متھرا اتر پردیش بتائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کنٹینر میں گٹکھے کے کل 147 بڑے تھیلے رکھے گئے تھے۔ مارکیٹ کی قیمت کے مطابق مذکورہ تھیلوں کی کل قیمت 87 لاکھ 46 ہزار 380/- روپے ہے۔ 

پولس نے کہا کہ گٹکا سمیت کنٹینر اور ملزم کنٹینر ڈرائیور صدام شہزاد خان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولس نے کنٹینر سمیت مجموعی طور پر 2 کروڑ 47 لاکھ 6 ہزار 380 روپے کا مال ضبط کیا ہے۔ اس ضمن میں دیولہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولس انسپکٹر پرشوتم شرساٹھ، پولس سب انسپکٹر وکرانت کچرے، ونے دیورے، جیوتی گوساوی، سچن بھامرے وغیرہ نے خصوصی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.