مالیگاؤں / مورخہ19 فروری 2023 بروز اتوار مہاشیوراتری کے موقع پرمہاراشٹر کے پالک منتری دادا بھسے صاحب کی جانب سے ایک قلعہ بناو مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں تقریباً50 ٹیموں نے حصہ لیا۔
الحمدللہ ہماری اسکول کے فنکار ٹیچر سلمان احمد سر کو چہارم انعام سے نوازا گیا۔
انعام میں ٹرافی سرٹیفکیٹ اور نقد رقم شامل ہے۔اس پر مسرت موقع پر چیرمین امطاک اسحاق سیٹھ زری والا ، سکریٹری سراج دلار، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر عرفان رحمانی و اراکین امطاک نیز ہیڈماسٹر ریحان احمد ہمدانی صاحبان و اسٹاف ممبران کیجانب سے سلمان سر کو مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات و دعائیہ کلمات کا اظہار کیا گیا ۔شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج ۔


