اگتپوری/ نگر پریشد جھیل کے قریب سیر کے لیے آئے تین نوجوان آج 18 فروری بروز سنیچر کی صبح تقریباً 10 بجے جھیل میں ڈوب گئے ۔
اس معاملے میں ملی تفصیلات کہ مطابق جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد میں شاہنواز قادر شیخ عمر 41 سال (ماما) ساکن اگتپوری ، رمیز عبدالقادر شیخ عمر 36 سال ساکن بھیونڈی اور ندیم عبدالقادر شیخ عمر 34 سال ساکن بھیونڈی شامل ہیں۔
یہ تینوں نوجوان اگتپوری شہر کی نگر پریشد جھیل پر تفریح کے لیے آئے تھے۔ جہاں دو افراد نے نہانے کا فیصلہ کیا اور جھیل میں چھلانگ لگا دی۔ تاہم پانی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ دونوں ڈوبنے لگے ۔ ان دونوں کو ڈوبتے دیکھ کر تیسرا نوجوان اپنے آپ کو روک نہیں سکا اور ان کی مدد کے لئے جھیل میں چھلانگ لگا دی ، جس کے بعد یہ تینوں افراد جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ،
تین نوجوانوں کے جھیل میں غرق آب ہونے کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کونسل کے عملے اور مقامی نوجوانوں نے تینوں کو نکالنے کے لیے جھیل میں ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔ چند گھنٹے بعد ڈوبنے والے تینوں افراد کو باہر نکال لیاگیا ۔ باہر نکالی گئی لاشوں کے اہل خانہ فوری طور پر اگتپوری کے دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن علاج جاری تھا کہ تینوں کی بدقسمتی سے موت ہوگئی۔
اس دوران لواحقین کے رشتے داروں نے تینوں کو بروقت علاج نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے دیہی اسپتال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہونچ کرحالات کو کنٹرول کر لیا ہے ۔


