مالیگاؤں / آج بروز منگل دوپہر 2 بجے کے درمیان مرچنٹ نگر علاقے میں رہائش باندھ کام مزدور شیخ عظیم شیخ ربانی 32 سال پر دیوار گرنے سے موت واقع ہو گئی ۔
سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن سے ملی تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل دوپہر 2 بجے کے درمیان سنگمشور نئے ہولی چوک میں واقع ایک مکان کے جاری تعمیراتی کام پر بگاری کا کام کر رہے مزدور شیخ عظیم ساکن مرچنٹ نگر پر دیوار گر گئی ، شدید زخمی نوجوان عظیم شیخ کو فوری طور پر بغرض علاج اسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں اسکی موت واقع ہو گئی ،
اس حادثے کی خبر مرچنٹ نگر کے کارپوریٹر باقی راشن والا ، شفیق اینٹی کرپشن و فیروز دلاور کو ملتے ہی انہوں نے موقع پر حاضری لگاتے ہوئے مرحوم شیخ عظیم کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی میں معاونت کی ، معلوم ہوکہ شیخ عظیم کے پسماندگان میں 2 چھوٹے بچے اور بیوہ بتایا گیا ہے ، شیخ عظیم گھر کا اکیلا کمانے والا تھا ، اس معاملے میں چھاؤنی پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تفتیش شروع کردی ہے ۔


