مالیگاؤں / 22 مارچ 2023 بروز بدھ کو مالیگاؤں شہر میں ایک افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ مالیگاؤں سے پاچورہ کے لئے نکلے شیخ اشفاق شیخ منیر 32 سال ساکن جمہور نگر کی دوران سفر ٹرین سے گرنے کی وجہ سے موت واقع ہو گئی ۔
ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ آج بروز بدھ مالیگاؤں سے منماڑ اور منماڑ سے بذریعہ ٹرین پاچورہ کے لئے نکلے شیخ اشفاق ناند گاؤں کے پاس ٹرین سے گر کر دلخراش حادثے کا شکار ہوگئے ،
وہیں تفصیلات میں بتایا گیا کے پانچ سال قبل بھی شیخ اشفاق کے سگے بھائی کا مالیگاؤں چوپہلی پر ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انکی موت واقع ہوگئی تھی ،
مرحوم شیخ اشفاق کی قانونی کاروائی و پوسٹ مارٹم میں معاونت کے لئے شفیق اینٹی کرپشن و انکے ساتھی ناند گاؤں میں موجود تھے ،
جہاں پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی کے بعد لاش مالیگاؤں لائی گئی ، مرحوم کی تدفین دوپہر میں عمل میں آئی ہے ۔




