مشہور خبریں

ایک خاتون کو 2 ڈاکٹر نے لالچ دیکر 12 لاکھ روپے ٹھگ لئے ، ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج

 


ناسک / ناسک کے اڈگاؤں علاقے میں دو ڈاکٹروں نے ایک خاتون کو میڈیکل شاپ کے لیے جگہ دینے کا لالچ دے کر اس سے 12 لاکھ روپے ٹھگ لئے  ۔ 

 پشپا یوگیش ٹھوکے (عمر 35، ساکن اڈگاؤں) نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے۔  شکایت میں خاتون نے کہا کہ انکا جترا ناندور لنک روڈ پر مینا چندر اپارٹمنٹ میں ماتوشری میڈیکل ہے ۔


خاتون کو اس میڈیکل شاپ کے لیے اچھی جگہ کی تلاش تھی۔  دریں اثناء مشتبہ ملزم ڈاکٹر دگ وجے پرکاش اہیراؤ (عمر 30، ساکن اڈگاؤں) اور ڈاکٹر راہل سوریہ بھان کانڈیکر (عمر 35، ہنگنگاؤں، ضلع احمد نگر) نے خاتون سے رابطہ کیا۔

 اس دوران ان دونوں ڈاکٹروں نے پشپا ٹھوکے نامی خاتون کو میڈیکل کے لیے جگہ دینے کا لالچ دیا اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کو بھی کہا۔  


پشپا ٹھوکے نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے یکم نومبر 2018 سے 3 اپریل 2023 تک مدت کے دوران وقتاً فوقتاً تقریبا 12 لاکھ روپے ادا کئے ۔

 لیکن اتنی سرمایہ کاری کے باوجود پشپا ٹھوکے کو شاپ نہ دے کر 12 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا گیا۔  اس لیے دونوں ڈاکٹروں کے خلاف خاتون کی شکایت پر  ناسک اڈگاؤں پولس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.