مشہور خبریں

شہیر Dysp تیگبیر سنگھ سندھو کی چھاپہ مار کاروائی ، 2 لاکھ 83 ہزار 780 روپے مالیت کا گٹکا و پان مسالہ ضبط ، وسیم احمد گرفتار

 


مالیگاؤں / ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو و انکے اسپیشل اسکواڈ کے پولیس سب انسپکٹر پراجی واگھموڈے، پولس نائیک عمران سید، پولیس کانسٹیبل دنیش شیراوتے،  سچن بیراڈے، پرشانت باگل ، اشفاق شیخ نے 10 اپریل 2023 کو 5 بجکر 30 منٹ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 2 لاکھ 83 ہزار 780 روپے مالیت کا گٹکا ضبط کیا ۔

ملی تفصیلات کے مطابق شہر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کو خفیہ خبر ملی کہ مالیگاؤں تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع واکے پھاٹہ کے پاس   سی این جی پیٹرول پمپ کے پیچھے ایک پولٹری فارم میں بند کھولی میں غیر قانونی طور پر پابندی عائد گٹکھا پان مسالہ فروخت کرنے کے مقصد کے تحت ذخیرہ کیا گیا ہے ، خبر ملتے ہی اسپیشل اسکواڈ میں شامل سب انسپکٹر پاراجی واگھموڈے، پولیس نائک عمران سید، کانسٹیبل  دنیش شیراوتے،  سچن بیداڈے، پرشانت باگل ، اشفاق شیخ نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے وہاں پر ملزم وسیم احمد لعل احمد انصاری عمر 43 سال، رہائشی احمد آباد سلیکون وھیلی گجرات ، موجودہ پتہ کمالپورہ نوری ٹاور کے پاس مالیگاؤں کے قبضے سے   2,83,780 روپے  مالیت کا خوشبودار  تمباکو کے ساتھ گٹکا، پانمسالہ ضبط کیا ، اس معاملے میں پولیس کانسٹیبل پرشانت باگل کی فریاد پر تعلقہ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 328 ، 272 ، 273 ، 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.