مشہور خبریں

پینے کے پانی کو لیکر شہر بھر میں ہاہاکار ، سابق رکن اسمبلی و کارپوریٹر اسلم انصاری کا کارپوریشن میں دھرنا ، افسران کی لی کلاس

 


مالیگاؤں / عید الفطر کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اچانک نلوں میں پانی سپلائی نہ ہونے سے شہر کے کئی علاقوں میں  نلوں میں پانی سپلائی نہیں کیا گیا تھا ، آج عید کے تیسری دن بھی نلوں میں پینے کا پانی سپلائی نہ ہونے کی بنا پر خواتین میں ہاہاکار مچ گئی ، عوام پینے کے لئے کھارے پانی اور جار کا استعمال کرنے لگے ، شہر بھر میں پانی کو لیکر ہاہار مچ گئی ، اس درمیان کارپوریٹر و ذمہ داران کی جانب سے معلومات لینے پر محکمہ واٹر سپلائی کی جانب سے پمپنگ اسٹیشن میں خراب کا پرانا بہانہ پیش کیا جانے لگا ، اطمنان بخش جواب نہ ملنے اور بنا اطلاع کے پانی سپلائی بند کرنے سے ناراض سابق رکن اسمبلی آصف شیخ و اسلم انصاری نے اپنے ورکروں کے ساتھ اچانک میونسپل کارپوریشن میں دھرنا آندولن شروع کر دیا ،

اس دھرنے آندولن پر پہونچے سٹی انجنئیر بچھاؤ ، واٹر سپلائی افسر پاٹل ، واٹر سپلائی انچارج گواندے سمیت دیگر افسران آصف شیخ و اسلم انصاری نے سخت الفاظ میں بات کرتے ہوئے جمکر  کھچائی کی ، اس موقع پر اپنی لاپرواہی اور بنا اطلاع واٹر سپلائی بند ہونے پر افسران نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے جلد ہی پانی فراہم کرنے کا تیقن دیا ، معلوم ہوکہ محکمہ واٹر سپلائی میں پانی کی ٹنکی میں پانی بھرنے اور لیول لینے کا کام جاری ہے ، کچھ ہی دیر میں علاقہ وائز پانی کی سپلائی شروع کر دی جائے گی ۔ اس دھرنے میں ریاض کچی ، رشید کھجور والے ، تاج الدّین ممبر کے علاوہ رونق آباد ، محوی نگر ، نعمانی نگر سمیت دیگر علاقوں کے افراد نے شرکت کی تھی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.