مشہور خبریں

عقیل احمد کی پنچر ریپیرنگ دکان میں لگی آگ ، سوا لاکھ روپے کے مالی نقصان کا اندازہ

 


مالیگاؤں / 10 اپریل بروز پیر بعد نماز فجر سنگمشور قبرستان کے سامنے واقع عقیل احمد مشتاق احمد ساکن بجرنگواڑی کی پنچر کی دکان میں آگ لگ گئی ، اس آگ میں تقریبا 1 سے سوا لاکھ روپے کے مالی نقصان کا اندراج محکمہ فائر بریگیڈ نے پنچ نامہ میں کیا ہے ۔


 ملی تفصیلات کے مطابق شکیل تیراک نے تفصیلات


  فراہم کرتے ہوئے بتایا کے  ہر سال رمضان المبارک میں مہینہ بھر میں گرنا ندی علاقے میں پیٹرولنگ کرتا ہوں ، اسکی وجہ یہ ہیکہ رمضان المبارک میں اسکولی بچے فجر کی نماز کے بعد اکثر ندی نالوں کا رخ کرتے ہے ، جس کی وجہ سے حادثات پیش آنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے ، حسب معمول میں اپنے ساتھی کے ساتھ گرنا ندی سے پیٹرولنگ کرتے ہوئے گزر رہا تھا کے اسی  درمیان سنگمشور قبرستان کے سامنے واقع ایک پنچر بنانے والی ٹائر کی دکان میں آگ لگی نظر آئی ، فوری طور پر میں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع کر موقع پر گاڑی طلب کرتے ہوئے دھکتی آگ پر قابو پایا ، معلوم ہوکہ کے آگ زدہ دکان میں ایک ہوا بھرنے والا ائیر کمپریشر بھی موجود تھا ، جو بروقت آگ پر قابو پانے کے سبب بلاسٹ نہیں ہو سکا ، مگر اس آگ کی زد میں دکان میں موجود ٹائر سمیت دیگر سازو سامان جل کر خاک ہوگیا ہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.