اس تصویر کشی کرنے کیخلاف فریادی نے مہابلیشور پولس اسٹیشن میں شکایت کی جس پر پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔اس نوجوان کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے ۔بقیہ چار ساتھیوں کو پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا ہے ۔اس تعلق سے مراٹھی میڈیا نے بھی خبر نشر کرتے ہوئے بتایا کہ اس نوجوان کے موبائل میں ایک نہیں بلکہ کئی لڑکیوں کی تصاویر پائی گئی ہے ۔الزام ہے کہ اس کے موبائل میں گوا مہابلیشور اور دیگر مقامات پر سیر و تفریح کیلئے آنے والی لڑکیوں کی تصویر موجود ہے، میڈیا نے سوال اٹھایا کہ پولس جانچ میں پتہ چل سکے گا کہ آیا ملزم کا تصویر جمع کرنا اور اسے فروخت کرنے کا ارادہ تو نہیں ہے ۔؟ ملزم توفیق احمد نامی نوجوان کیخلاف مہابلیشور پولس اسٹیشن میں گناہ رجسٹرڈ نمبر 18/2025 کے مطابق دفعہ 74، 75 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
سوئمنگ کرتی لڑکیوں کی تصویر کشی کے الزام میں 40 سالہ توفیق احمد گرفتار ، مقدمہ درج
0
اپریل 06, 2025
مالیگاؤں : 6 اپریل / ان دنوں مالیگاؤں نت نئے معاملہ میں سرخیوں میں بنا ہوا ہے اور اب ایک نئے مگر چونکا دینے والے معاملے نے ایک بار پھر مالیگاؤں کی توجہ میڈیا کی جانب کھینچ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں سے پانچ نوجوانوں کا قافلہ مہابلیشور سیر و تفریح کیلئے گیا ۔جہاں ان نوجوانوں میں سے ایک نوجوان پر الزام عائد ہوا ہے کہ اس نے اپنے موبائل میں نہاتے ہوئی لڑکی کی تصویر کشی کرلی ۔جسے لڑکی کے والدین نے دیکھ لیا ۔ پوچھ تاچھ کرنے کے بعد انہیں مقامی پولس اسٹیشن لے گئے ۔ان پانچوں نوجوانوں سے باز پرس کرتے ہوئے پولس نے انکا موبائل چیک کیا جس میں ایک نوجوان کے موبائل میں لڑکی کی تصویر نظر آئی ۔اس معاملے میں فریادی کی شکایت پر مہابلیشور پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق پانچ اپریل کی دوپہر تقریباً دو بجے توفیق احمد اشتیاق احمد عمر 40 سال ساکن گھر نمبر 539 گلی نمبر-14 نیا پور مالیگاؤں نے اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے بغیر اجازت فریادی کے باڈی پارٹ کے فوٹو نکالے ۔