ناسک / ناسک دیہی ضلع میں آنے والے تہواروں اور تقریبات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے، انسانی جان، صحت، عوامی املاک اور سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر انڈین سول پروٹیکشن کوڈ 2023 کی دفعہ 163 (1) کے تحت اپنے پاس حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، پولیس سپرنٹنڈنٹ (ناسک دیہی) وکرم دیشمانے نے 2 اپریل 2025 کی آدھی رات سے 16 اپریل 2025 کی رات 12 بجے تک اسلحہ اور جمع ہونے پر پابندی جاری کی ہے ۔
مذکورہ احکامات قومی تہواروں، شادیوں، مذہبی تہواروں، تعلقہ ہفتہ وار بازاروں یا جنازے کے جلوسوں پر لاگو نہیں ہوں گے ، اسطرح کا حکم ناسک گرامین ضلع ایس پی وکرم دیشمانے نے جاری کیا ہے ۔