مشہور خبریں

مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن کا کامیاب عید ملن پروگرام ، میونسپل کمشنر و افسران کی شرکت

مالیگاؤں / ( پریس ریلیز ) عید الفطر کے پیش نظر مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن مالیگاؤں راشٹریہ NGO کی جانب سے فاؤنڈیشن کے جوائن سکریٹری جناب عارف خان عرف ایّا ممبر صاحب کے مکان کے پاس، عباس نگر، عباس نگر چوک میں  عید ملن پروگرام منعقد ہوا جس میں شہر عزیز کا معروف ادارہ امن کمیٹی سمیت کئی ادارے، کمیٹیاں، سوسائٹیوں کی مشہور و معروف شخصیات بھی زینت محفل رہی، اس موقع پر عید ملن کے مہمان خصوصی مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر شری رویندر جادھو صاحب اور مالیگاؤں پوارواڑی پولیس اسٹیشن پی آئی سدھیر پاٹل صاحب رہیں، کمشنر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ( عید ملن) پروگرامات کرنے سے ہندو مسلم میں پیار بڑھتا ہے، ایک دوسرے سے جان پہنچان ہوتی ہے، لہٰذا اس طرح کے پروگرامات منقعد کرنا چاہیے، کمشنر صاحب نے کہا کہ اس تعلق سے میں عارف بھائی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں اتنے بہترین طریقے سے پروگرام کا انعقاد کیا، اس موقع پر میں عارف بھائی سمیت تمام ہی مسلمانوں اور ہندو بھائیوں کو بھی عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں،

وہی پی آئی سدھیر پاٹل صاحب نے کہا کہ ہمارے شہر کے نوجوانوں افراد ہائی وے روڑ پر موٹر سائیکل احتیاط سے چلائیں تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے چنانچہ پاٹل صاحب کے خیالات کو برقرار رکھتے ہوئے فاؤنڈیشن کے نائب صدر خالد sk صاحب نے کہا کہ یہ بات واقعی توجہ دینے کی حامل ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو دیتے ہیں اور کئی لوگ معذور ہو جاتے ہیں چنانچہ فاؤنڈیشن کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے خالد sk نے کہا کہ نیشنل ہائی وے نمبر 3 سیمت پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں جہاں کہیں بھی ایکسیڈنٹ ہوتا ہے تو ہم وہاں اسپورٹ پر پہنچ کر متاثرین کی مدد کرتے ہیں اور پاٹل صاحب کو حادثے سے مطلع کرتے ہیں، خالد بھائی نے کہا کہ عید الفطر کے ایام میں 4 حادثات ہو چکے ہیں نمبر 1 : چاندوڑ گھاٹ کے پاس ہوا، 2 نمبر : چالیسگاؤں کے پاس ہوا، 3 نمبر : دیولہ پھاٹے کے پاس ہوا، 4 نمبر عید کی چاند رات کو چالیسگاؤں پھاٹے کے پاس 8 لوگوں کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس میں ایک ہمارے برادران وطن ہندو بھائی زبردست زخمی ہو گئے ہیں جو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس لئے نوجوان موٹر سائیکل احتیاط سے چلائیں تاکہ ہم ہمارے گھر والوں کیلئے غم اور مصبیت کا ذریعہ نہ بنیں -

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.