شیرپور / شیرپور سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئے آگرکر کو 27 مئی 2023 کی رات تقریباً 2 بجکر 15 ایک خفیہ خبر ملی کہ نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر اندور سے شرپور کی سمت آرہی آئسر گاڑی گاڑی نمبر UP 53 ET 0249 آرہی ہے جس میں مہاراشٹر سرکار کی جانب سے پابندی عائد خوشبودار تمباکو کا مال بھرا ہوا ہے ۔
اس ضمن میں پی آئے آگرکر نے اے پی آئے سندیپ مرکٹے کو کارروائی کرنے کا حکم دیا ، جس کے بعد اے پی آئے سندیپ مرکٹے نے ڈی بی ٹیم کے ساتھ شہادہ پھاٹہ ، کلمسرے شیوار تعلقہ شیرپور ضلع دھولیہ میں پنچوں کے ساتھ جال بچھاکر نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر اندور سے شیرپور کی سمت آرہی آئیسر گاڑی UP 53 ET 0241 کو رات 3 بجے کے درمیان پکڑا ,
مذکورہ گاڑی کا ڈرائیور جمال علی احمد عمر 48 سال ساکن جعفر گنج تعلقہ بڈکی ضلع فتح پور حسوا ریاست اترپردیش ، آئسر گاڑی میں بھری پلاسٹک فلم کی آڑ میں 19 لاکھ 74 ہزار روپے مالیت کی بھولا چھاپ خوشبودار تمباکو بھر کر لے جارہا تھا ،
اس کاروائی میں شیرپور پولیس نے پیلے رنگ کی پلاسٹک گونی میں بھرے 9 کارٹون اور سفید رنگ کی گونی میں بھرے 41 کارٹون ایسے 50 کارٹون وہیں 20 لاکھ روپے مالیت کی آئسر ٹرک سمیت 39 لاکھ 74 ہزار رویے مالیت کا مال ضبط کیا ہے ۔
ضبط شدہ سامان کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن آفس، دھولیہ کے ساتھ خط و کتابت کے مطابق فوڈ اینڈ سیفٹی آفیسر نے شرپور سٹی پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر مذکورہ گاڑی اور گاڑی میں موجود سامان کا معائنہ کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے بطور فریادی فریاد دی ہے ۔


