اگتپوری/ اگتپوری تعلقہ میں ممبئی-آگرہ ہائی وے پر پاڈلی دیشمکھ پھاٹے پر تیز رفتار آئیسر ٹرک نے ٹریکٹر کو پیچھے سے زوردار ٹکر دے ماری ۔ اس خوفناک حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی وہیں دوسرا شخص شدید زخمی ہوا ہے ۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق اس حادثہ میں شرد رامبھاؤ رہاڈے (عمر 40 سال ، ساکن دہےگاؤں، ضلع ناسک) کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ریٹائرڈ لکشمن رہاڈے (عمر 60 سال) شدید زخمی ہوئے ہے ۔ گھوٹی سے ناسک کی طرف جا رہے ٹریکٹر کو تیز رفتار آئیسر نے پیچھے سے ٹکر ماری تھی ، اس دوران ٹریکٹر کو زوردار ٹکر لگی اور پاڈلی پھاٹہ کے قریب ٹریکٹر پل سے نیچے جا گرا ۔
اس دوران حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی مدد سے زخمی کو جگد گرو نریندراچاریہ مہاراج سنستھان نانیج دھام ایمبولینس کی ایمبولینس میں ناسک کے ضلع سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔


