مشہور خبریں

گائے کا گوشت و ماروتی کار سمیت 3 لاکھ 8 ہزار روپے کا مال ضبط ، مشتبہ اظہر جمال الدین شیخ و احسان محمد قریشی گرفتار

 


ناسک / واوی پولس نے سنیچر کی صبح تقریباً 3.30 بجے واوی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ناسک - پونہ  ہائی وے پر تقریباً 600 کلو گائے کا گوشت قبضے میں لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔  اس معاملے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق واوی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر چیتن لوکھنڈے کو مخبر کے ذریعے خفیہ اطلاع ملی کہ ماروتی سوزوکی کار نمبر ایم ایچ 04 ای ڈی 7959 سے جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کی جارہی ہے ۔

خبر ملتے ہی لوکھنڈے نے فوری طور پر ہائے پر پیٹرولنگ کرتے ہوئے گونڈے پھاٹہ علاقے میں ٹول ناکہ کے پاس سمرودھی ہائی وے پر چڑھنے والی سڑک پر ناکہ بندی کیا ، اس دوران گرے رنگ کی ماروتی سوزوکی کار کو روکتے ہوئے اسکا معائنہ کیا تو اس کار کی پچھلی سیٹ اور ڈکی میں کالے رنگ کی پلاسٹک کے نیچے گائے کا گوشت برآمد ہوا ۔ 

 


اس کاروائی میں پولیس نے گائے کے گوشت سمیت تقریباً تین لاکھ آٹھ ہزار روپے مالیت کا مال ضبط کیا ہے ۔  اس معاملے میں واوی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے  مشتبہ شخص اظہر الدین جمال الدین شیخ (27 سال)، احسان محمد قریشی (22 سال) کو حراست میں لے ہے ۔

یہ کاروائی  پولیس انسپکٹر چیتن لوکھنڈے کی رہنمائی میں نتن جگتاپ، پروین اڈھانگلے، بھاسکر جادھو ، این۔  سی۔  میند، شیلیش شیلار، رتناکر تامبے وغیرہ نے انجام دی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.