مشہور خبریں

میونسپل کمشنر کے منہ پر کالک لگانے کی نیت و کمشنر کے نام کی تختی پر کالک لگانے اور نعرے بازی پر کارپوریشن سیکورٹی چیف کی فریاد پر آصف شیخ سمیت 40 تا 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج

 


مالیگاؤں: 10 جون /  مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کی سست روی اور کام وقت پر نہ کرنے سے شہر میں مسائل بڑھ رہے ہیں، مکند واڑی کا اتی کرمن نہیں نکالا جارہا ہے، ٹینڈر زائد رقم سے دیا جارہا ہے جس سے کارپوریشن کے عوامی خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے ۔اسی طرح کارپوریشن میں 680 آسامیوں پر بھرتی کیلئے کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا خدشہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔انڈر گراؤنڈ گٹر کیلئے پانچ سو کروڑ روپے کا ٹینڈر جاری کیا گیا اس میں بھی بدعنوانی کی بو نظر آتی ہیں اس کے علاوہ کچھڑی ٹھیکہ میں بھی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا امکان عیاں ہے ۔اس کے علاوہ بہت سارے مسائل میں کارپوریشن لاپرواہی کررہی ہے اور اس کیلئے کمشنر ذمہ دار ہیں ۔کمشنر کی عدم دلچسپی سے شہریان کا نقصان ہورہا ہے ۔اس بات کیخلاف ناراض این سی پی لیڈر آصف شیخ نے گزشتہ روز کارپوریشن پہنچ کر ہنگامی طور پر احتجاج درج کیا اور اس موقع پر کمشنر کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی ۔اسی طرح آصف شیخ اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے حامیوں نے کمشنر کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے انکے نام کی تختی پر کالک پوت دی تھی ۔اسی بات کو لیکر آج مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کی حمایت اور آصف شیخ کیخلاف قلعہ پولس اسٹیشن میں  مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

کارپوریشن سیکورٹی گارڈ کے چیف پریش رمیش کھلچے (35) نے شکایت درج کرائی ہے کہ سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید سمیت 40 تا پچاس افراد کارپوریشن کمشنر کو کالک لگانے کی غرض سے کارپوریشن پہنچے ۔کمشنر کے نہ ملنے پر انہوں نے کارپوریشن کی عمارت کو گندہ کالک لگا کیا اور کمشنر کے نام کی تختی پر کالک بھی لگائی ۔فریادی نے اپنی شکایت میں درج کروایا ہے کہ لالی اور نیلی سیاہی سے کارپوریشن کی عمارت کو گندہ کیا گیا ۔غیر مناسب میونسپل کمشنر کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔اسی طرح آصف شیخ سمیت 40 تا 50 افراد نے ضلع کلکٹر کے حکم امتناع کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جلوس کی شکل میں کارپوریشن میں داخل ہوئے ۔اس شکایت پر قلعہ پولس اسٹیشن میں آصف شیخ سمیت دیگر تمام افراد پر گناہ رجسٹرڈ نمبر 93/2023 تعزیرات ہند کی دفعات  143، 147،149 اور 500، عوامی املاک کو گندہ کرنے 1984 کی شق 3 اور ممبئی پولس ایکٹ 37/1(3) ،135 کے تحت گناہ درج کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات نمائندہ کو موصول ہوئی ہیں ۔مزید تحقیقات گوتم تائڑے نائب انچارج قلعہ پولس کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.