مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سمیت دنیا بھر میں سائبر کرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، نت نئے انداز اور طریقے سے عوام کے ساتھ فراڈ کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ، ایسا ہی واقع آج مالیگاؤں شہر ایڈیشنل ایسانکیت بھارتی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرتے ہوئے ایک ہیکر نے صبح میسج کرتے ہوئے اچھا اور سستا فرنیچر فروخت کرنے کا آفر دیا ۔
شہر ایڈیشنل ایس پی انکیت بھارتی کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق انکیت بھارتی کے نام جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے ہیکر نے مسج کرتے ہوئے کہا کہ میرے ایک دوست سنتوش کمار جو سی آر پی ایف میں افسر ہے ، انکا ٹرانسفر ہو گیا ہے اور وہ اپنے گھر کا فرنیچر فروخت کرنا
چاہتے ہیں ، جو اچھی کنڈیشن میں ہے اور بہت ہی سستا ہے ، اسکے بعد اس نے رابطہ کرنے کی بات کہی ، فی الحال اس جعلی فیس بک اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا ہے ۔ وہیں ایڈیشنل ایس پی انکیت بھارتی نے دوست احباب و عوام کو خبردار کرتے ہوئے اپیل کی ہیکہ سبھی دوست احباب و شہریان میرے جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے آنے والے کال اور مسیج کو نظر انداز کریں ،_الرٹ رہے محفوظ رہیں ۔


