ناسک/ ناسک میونسپل کارپوریشن کی ایجوکیشن آفیسر سنیتا دھنگر اور محکمہ تعلیم کے کلرک نتن جوشی کو ناسک اے سی بی ٹیم نے گزشتہ روز معطل پرنسپل کو نوکری پر واپس آنے کا حکمنامہ دینے کے لیے رشوت 55 ہزار روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس کے بعد ناسک اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون افسر و ایک کلرک کو 55 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔
اس کاروائی سے ناسک میونسپل کارپوریشن میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔ معلوم ہوکہ سنیتا دھنگر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور فی الحال اے سی بی نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
سنیتا دھنگر (57 سال ، رہائشی 801 رچیت سنشائن انٹواڑی ناسک (کلاس-2 )) اور نتن جوشی (45 سال ، رہائشی فلیٹ نمبر 8، پشپانکور اپارٹمنٹ، چوہان نگر، تپوون، ناسک (کلاس -3) دونوں نے مجموعی طور پر 55000 روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا ، جس میں ایجوکیشن آفیسر سنیتا دھنگر 50,000 روپے اور کلرک جوشی 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ۔
وہیں ناسک اینٹی کرپشن ضلع ایس پی شرمشٹھا والاولکر کی رہنمائی میں جاری تحقیقات میں ایجوکیشن آفیسر سنیتا دھنگر کے گھر کی تلاشی میں 85 لاکھ روپے نقد اور 32 تولہ سونا ضبط کرتے ہوئے ناسک میں 2 فلیٹ اور 1 پلاٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تادم تحریر ناسک اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات جاری ہے ۔


