مالیگاؤں / 12 جون بروز پیر 2023 کو محوی نگر میں رہائش جاوید احمد دلخراش حادثے میں جاں بحق ۔
ملی تفصیلات کے مطابق جاوید احمد عبدالمجید 37 سال ساکن گھر نمبر 240 ، گلی نمبر 5 سروے نمبر 167 محوی نگر ( فی الحال رہائش سلاٹر ہاؤس علاقہ ) مالیگاؤں آس پاس کے دیہاتوں میں جاکر گھروں پر کلر کرنے کا کام کیا کرتا تھا ، حسب معمول ایک دیہات میں گھر پر کلر کرنے کے بعد واپس مالیگاؤں آرہا تھا کے
اسی دوران چلیسگاؤں روڈ پر گھیگاؤں کے پاس لال رنگ کی کار نمبر MH 19 CU 5111 نے موٹر سائیکل سوار جاوید احمد کو ٹکر دے ماری جس کے سب حادثے میں شدید زخمی جاوید احمد کی موت واقع ہوگئی ، مرحوم کے پسمندگان میں بیوہ اور تین بچے اور ماں ہے وہیں والد کا انتقال ہو چکا ہے ، مرحوم کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی میں معروف سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے معاونت کرتے ہوئے رات دس بجے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کیا ، اس معاملے میں تعلقہ پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔


