مالیگاؤں /عضباء سوسائٹی رونق آباد کی جانب سے ہوٹل آرام کے سامنے واقع وسیع مقام پر عضباءاسپورٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں کئی ٹیموں میں مقابلے کے بعد عارف اسپورٹس ٹیم نے فائنل راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی ، سونو اسپورٹس نے اس مقابلے میں فائنل لیول تک بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے بعد فائنل راؤنڈ میں ناکام ہوئی ۔ مہمانان کی جانب سے کامیاب ٹیم کو انعامات سے نوازہ گیا ۔
اس ٹورنامینٹ میں مہمان خصوصی میں شامل عبدالرحمٰن بھائی رائل موبائل ، کاشف بھائی ساحل موبائل ، شعیب ماسٹر رئیل چوائس ٹیلر ، افروز خان بابر ہوٹل ، عرفان بھائی آئی ٹی آن لائن سرویسس ، ریاض کچی ، رحیم پٹیل ، ڈاکٹر عبدالرحمٰن ، اسحاق بھائی ، بھکن بھاؤ ٹراولس والے ، نصیر بھائی لکی موبائل ، حافظ عرفان نے سبھی کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا ۔


