مشہور خبریں

عزیز کلو اسٹیڈیم میں 20 -21 نومبر کو منعقد ہونے والے اجتماع کیلئے فوری طور پر اسٹیڈیم کی صاف صفائی و تمام سہولیات مہیا کی جائے : جمال ناصر و رفقاء کا کمشنر سے مطالبہ


 مالیگاؤں 20 - 21 نومبر 2023 کو عزیز کلو اسٹیڈیم کے اندر اجتماع ہونے جارہا ہے..جس کی اطلاع جماعت کے کچھ ساتھیوں نے سوشل ورکر جمال ناصر و رفقاء کو دی اور گزارش کی چند روز میں پنڈال باندھنے کا کام شروع کرنا ہے عزیز کلو اسٹیڈیم کے اندر جو گندگی اور مٹی وغیرہ ہے اسے کارپوریشن کے ذریعے صاف کروایا جائے جس پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے جمال ناصر و احباب نے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کی اور  میمورنڈم دیکر یاددہانی کروائی کہ 20 _21 نومبر کو عزیز کلو اسٹیڈیم کے اندر اجتماع ہونے جارہا ہے آپ کارپوریشن کے تمام محکموں کو حکم دے کہ صاف صفائی و دیگر سہولیات کی فراہمی عزیز کلو اسٹیڈیم میں ہونے والے اجتماع میں کی جائے..

جس پر کارپوریشن کمشنر بھالچند گوساوی نے کہا کہ آپ لوگ اطمنان رکھیں میں کل سے ہی عزیز کلو اسٹیڈیم میں صاف صفائی کی شروعات کروا دیتا ہوں اور کارپوریشن کے تمام محکموں کو حکم دے دونگا .. آج کے اس وفد میں سوشل ورکر جمال ناصر کے و قبرستان وکاس کمیٹی کے  ذمہ داران کے علاوہ ہارون ماسٹر. شاہ رخ بھوریا. حماد ملک عرفان احمد و دیگر احباب موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.