مشہور خبریں

جرائم پیشہ افراد کی سربراہی کرنے والے سیاسی افراد کے خلاف کارروائی و عبدالمالک شیخ پر فائرنگ کی سازش بے نقاب ہو ،وزیر اعلیٰ اور DGP سے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،ڈائریکٹر جنرل آف پولس نے مالیگاؤں کا دورہ کرنے کا تیقن دلایا، وزیر اعلیٰ کی فوری طور پر ضلع SP سے گفتگو اور احکامات

مالیگاؤں / مالیگاؤں میں جرائم پیشہ افراد کی سربراہی کرنے والے سیاسی افراد کے خلاف کارروائی اور عبدالمالک شیخ سابق میئر پر فائرنگ کی مکمّل انکوائری کرتے ہوئے سازش کو بے نقاب کیا جائے، اس طرح کے مطالبات کی یکسوئی کیلئے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے آج 3 جون بروز پیر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ڈائریکٹر جنرل آف پولس رشمی شکلا سے ممبئی میں ملاقات کی، دونوں شخصیت کو الگ الگ مکتوب دیے گئے، یہاں اس ملاقات کے موقع پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ یوسف الیاس، حافظ عبداللہ، عیدی امین، خالد سکندر، وغیرہ موجود تھے. ممبئی سے بذریعہ فون پر تفصیل فراہم کی گئی ہیں، اور اس میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں کس طرح جرائم پیشہ افراد کی سربراہی کی جارہی ہے اسکی نشاندہی کی گئی اور اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ ماضی میں ہوۓ الیکشن میں شکست کے بعد سے یہ سلسلہ ہے اور مخالف افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے اس طرح کی حرکتیں کی جارہی ہے. اتنا ہی نہیں مالیگاؤں میں ڈرگس نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت اور اس کا استعمال چوری چھپے کیا جا رہا ہے اور انکی سرپرستی سیاسی طور پر کی جا رہی ہے اور پولس سخت کارروائی کرنے سے قاصر ہے حال ہی میں سابق میئر عبدالمالک شیخ پر بھی فائرنگ کی گئی، اس پورے معاملے کی سازش کو بےنقاب کیا جائے، اس طرح کا مطالبہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے کیا گیا، انھوں نے فوری طور پر ضلع ایس پی برائے دیہی وکرم دیشمانے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس پورے معاملے کی سازش کو بےنقاب کرتے ہوئے معاملے کا احوال طلب کرتے ہوئے صاف شفاف طریقے کار سے جانچ کا حکم دیا، وہیں ڈائریکٹر جنرل آف پولس رشمی شکلا سے بھی ملاقات کی گئی اور انھیں بھی مکتوب دیا گیا، موصوف کو مالیگاؤں کے پس منظر کو بتایا گیا صورتحال پر بیان کرتے ہوئے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے گزشتہ کچھ دنوں سے جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، اور سیاسی، سماجی افراد پر جرائم پیشہ افراد غنڈہ گردی پر آمادہ ہیں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر کوئی قابو نہیں ہے مالیگاؤں میں حال ہی میں سابق میئر عبدالمالک شیخ پر ہوئی فائرنگ معاملے کی مکمّل انکوائری، تفتیش و تحقیق اور سازش کو بےنقاب کرنے کا شدید مطالبہ میڈم سے کیا گیا، جس پر جنرل ڈائریکٹر آف پولس نے آنے والے دنوں میں مالیگاؤں کا دورہ کرنے کا یقین دلایا ہے اور ناسک گرامین میں امن و شانتی کی برقراری کیلئے اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے اس طرح کی تفصیلات ممبئی سے بذریعہ فون پر دی گئی ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.