مشہور خبریں

جمعیت علماء جالنہ کا اردو اسکولوں میں مراٹھی میڈیم کے اساتذہ کی تقرری کے خلاف احتجاج درج ، جمعیت علماء وفد کا ضلع پریشد جالنہ کے سی ای او کو میمورنڈم ،

جالنہ: آج جمعیت علماء ارشد مدنی جالنہ نے ضلع پریشد جالنہ کی CEO مینا میڈم سے ملاقات کی اور انہیں محضر دیا جس میں تعلیمی تنظیموں کی مخالفت کےباوجود 140؍ مراٹھی اساتذہ کا تقرری کو  اُردو میڈیم اسکولوں اور انکےاساتذہ کےساتھ ناانصافی بتلایا اور محکمہ تعلیم سے نظرثانی کی اپیل کی،
 واضح رہے کہ اُردو میڈیم کے تقریباً 285؍ اُمیدواروں میں سے 140؍ مراٹھی میڈیم کے اُمیدواروں کا انتخاب اُردو میڈیم اسکولوں میں انگریزی پڑھانے کیلئے کیا گیا ہے جس سے جہاں اُردو میڈیم کے اُمیدواروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے وہیں مراٹھی میڈیم کے اُمیدواروں کے تقرر سے طلبہ کو پڑھانے میں دشواری پیش آنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ 
 جمعیت علماء یہ ماننا ہے کہ اُردومیڈیم اسکولوں کے طلبہ کیلئے اُردو میڈیم کے اُمیدواروں کا ہی تقررکیاجاناچاہئے تاکہ وہ طلبہ کوان کی مادری زبان میں بہترطورپر تعلیم دے سکیں لیکن سیمی انگلش میڈیم  کے نام پر اُردو میڈیم اسکولوں میں مراٹھی میڈیم کے اساتذہ کو منتخب کرکے ایک تو اُردو میڈیم کے اُمیدواروں کے ساتھ ناانصافی کرنے کاالزام عائد ہوسکتا ہےتو دوسرے مراٹھی میڈیم کے اُمیدوار، اُردو میڈیم کے طلبہ کو انگریزی کے سبق میں آنےوالی دشواریوں کو ان کی مادری زبان میں کیسے سمجھائیں گے؟ یہ سوال ہے۔ اگرمذکورہ اُمیدواروں کی جگہ اُردو میڈیم کے اُمیدواروں کا تقرر نہ کیاگیا تو اُرود میڈیم کے طلبہ کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا ہوگا۔ مزید اسٹوڈنٹس کے سرپرستوں میں بھی کافی بے چینی پائی جارہی ہے ،
 یہ واقعہ ہے کہ کافی جدوجہدکےبعد اسکولوں کی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا موقع میسرآیاہے لیکن اُردو میڈیم کے ساتھ محکمہ تعلیم نے جس طرح کاسلو ک کیاہے ، وہ قابل اعتراض ہے اور حکومت مہاراشٹر کی تعصبانہ رویہ کی کھلی دلیل ہے۔ 
آج ہم اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیں گے تو کل کو ہمارے اسکولوں میں اردو زبان اور ان کے تعلیمی نظام کو یکسر تبدیل کردیا جاۓ کا اور ہمارے طلباء کا مذہبی تشخص کے ساتھ، تعلیم حاصل کرنا مشکل ترین عمل ہوگا ،
ہماری ایجوکیشن کمشنر سے اپیل ہےکہ وہ اس معاملہ پر نظر ثانی کریں اور اُردو میڈیم اسکول میں اُردو میڈیم کےاُمیدواروں کی تقرری کو یقینی بنائیں۔‘‘
 اس پر ضلع پریشد جالنہ کی CEO مینا میڈم نے اس مسئلے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوۓ جمعیت علماء کے وفد یقین دہانی کرائی کہ وہ اس پر اسٹڈی کرکے جلد از جلد مثبت فیصلہ لے گی،
اس وفد میں شامل مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ ، محمد ایوب خاں جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ ، محمد افتخار الدین نائب صدر جمعیت علماء ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء شہر جالنہ ، حافظ عبد السلام قریشی ، الحاج محمد سلیم باوا، حافظ محمد ایوب انصاری ، عبد الحکیم قریشی ، و دیگر اراکین جمعیت علماء اور مختلف ضلعی تنظیموں کے معزز افراد موجود تھے
اس طرح کی خبر محمد ایوب خاں جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے ،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.