مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میں رہائش 50 سالہ خاتون نے سٹی پولیس اسٹیشن میں سنسنی خیز فریاد دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم محفوظ الرحمن اور اسکے بھائی ضیاء الرحمن نے آپس میں ملکر خاتون فریادی کو جھانسے میں لیتے ہوئے اسے شئیر مارکیٹ میں پیسے لگانے پر سالانہ 18 پرسنٹ رقم واپس دینے کی لالچ دیتے ہوئے شئیر مارکٹ کے نام پر31 اکتوبر 2018 سے 18 مارچ 2023 کے درمیان وقفہ وقفہ سے فریادی کے بینک اکاونٹ سے ملزم کے شیواجی مہاراج مجسمہ کے پاس واقع SBI بینک اکاؤنٹ میں 24 لاکھ 34 ہزار 500 روپے آن لائن بینک ٹرانسفر و گوگل پے ٹرانزیکشن کے ذریعے خاتون کو مالی دھوکہ دیا ،وہیں فریادی نے ملزمان سے دیئے گئے پیسے واپس طلب کیئے تب ملزمان نے خاتون فریادی کو دھمکی دی کہ ہم خودکشی کر لینگے اور الزام پر تم ڈال دینگے ، اس معاملے میں ملی شکایت کی بنیاد پر سٹی پولیس نے ملزم (1) محفوظ الرحمن زبیر احمد عمر 37 سال ، (2) انصاری ضیاء الرحمن زبیر احمد 32 سال دونوں ساکن گھر نمبر 65 پلاٹ نمبر 91 جعفر نگر مالیگاؤں کے خلاف 7 اگست 2024 کو 10 بجکر 20 منٹ پر گناہ رجسٹر نمبر 214/024 قلم 420 ، 506 ، 34 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرلیا ، دیگر تحقیقات پی آئے بھورے کررہے ہیں
شئیر مارکیٹ میں منافع دلانے کا جھانسہ دیکر مالیگاؤں کی 50 سالہ خاتون کے ساتھ 24 لاکھ 34 ہزار روپے کی دھوکہ دہی ، محفوظ اور ضیاء نامی دو بھائی گرفتار
0
اگست 08, 2024