مشہور خبریں

پولس پرمیشن نہ ملنے پرجمعہ نو اگست کو قلعہ خندق میں منعقد ہونے والی میٹنگ ملتوی ، آئندہ میٹنگ کا اعلان جلد ہوگا

مالیگاؤں : 8 اگست (پریس ریلیز) سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی جانب سے جمعہ کو قلعہ خندق میں واقع نقی ہال میں ہونے والی آئندہ اسمبلی انتخابات 2024 کے سلسلے میں ایک میٹنگ کو لیکر آصف شیخ رشید نے مقامی پولس انتظامیہ اور تحصیلدار سے اجازت نامہ طلب کیا تھا ۔اور اس سلسلے میں میٹنگ کی تیاریاں بھی جاری تھیں ۔لیکن چونکہ مورخہ 9 اگست کو قبائلیوں کا عالمی دن ہے اس لیے قلعہ پولس اسٹیشن کی حدود میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے لیے پولیس کے خاطر خواہ انتظامات کرنے ہوں گے اور واضح رہے کہ اس دن بھی قلعہ کے علاقے میں آپکے جلسے کے لیے پولیس کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہم انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کو ہونے والی میٹنگ کی اجازت دینے سے انکار کیا جا رہا ہے۔لہذا آصف شیخ رشید انتظامیہ کی اس دلیل کو قبول کرتے ہوئے جمعہ کو ہونے والی میٹنگ کو ملتوی کردیں ۔اس طرح کا ایک مکتوب مالیگاؤں قلعہ پولس اسٹیشن کے پی آئی نے آصف شیخ رشید کو دیا ہے ۔اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے عوام بالخصوص قلعہ روی وار وارڈ کی عوام سے اپیل کی کہ جمعہ نو اگست کو ہونے والی میٹنگ ملتوی کر دی جاتی ہے اور آئندہ اس میٹنگ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.