اگتپوری / اگتپوری میونسپل کونسل کے واٹر سپلائی ملازم کا دن دہاڑے قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ معلوم ہو کہ بھائی بھائی کے جھگڑے پر کزن نے قتل کیا ۔
اس بارے میں مزید معلومات یہ ہے کہ مرنے والے کا نام مدن ببن گوئیکنے عمر 50سال ساکن گرنارے تعلقہ اگتپوری ہے ، جو اگتپوری میونسپل کونسل کے محکمہ واٹر سپلائی میں کام کرنے والے ملازم تھا۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ مدن کی موت بدھ 7 اگست 2024 کی صبح 10 بجے کے قریب اس وقت ہوئی جب بھائیوں میں زبانی جھگڑا چل رہا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ جھگڑا اتنا شدید ہوا کے مقتول کو تیز دھار ہتھیار سے وار کر قتل کر دیا گیا ،
قتل ہونے والا شخص مشتبہ ملزم کا چچا زاد بھائی ہے اور مدن گوئیکنے اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے ہی دم توڑ گیا تھا۔ مشتبہ شخص کا نام مہیندر بھرت گویکنے ہے اور اس کی آج صبح مدن گویکنے سے بحث ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی وجہ سے اس نے قتل کیا ہے ، وہیں علاقے میں یہ بھی چرچا ہے کہ اس واقعہ میں اور بھی کچھ ملزمان شامل ہیں۔
دریں اثنا، مقتول کی بیوی سندھو بائی مدن گویکنے نے اگتپوری پولیس اسٹیشن میں مشتبہ ملزم مہیندر گوئکنے کے تیز دھار ہتھیار سے قتل کرنے کی شکایت درج کرائی ہے۔ اس معاملے میں اگتپوری پولیس نے اس واقعہ کے مشتبہ ملزم مہیندر بھرت گوئکنے کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر باپوصاحب دڈس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے ، پولیس انسپکٹر راہول تسرے کی رہنمائی میں پولیس ٹیم مزید تحقیقات کررہی ہے ۔