مشہور خبریں

صدیقی آن لائن سروس کا شاندار افتتاح ،قائد نسل نو سابق مئیر و سابق ایم ایل اے آصف شیخ کی خصوصی شرکت


مالیگاؤں /  الحمداللہ کل بروز جمعہ 27 ستمبر  بعد نماز عصر شہر کی مضافاتی بستی سے لگ کر مدنی نگر  60 فٹی روڈ سلامت اللہ مسجد کے بازو میں صدیقی آن لائن سروس اینڈ بانڈ ٹائپسٹ کا قرآن خوانی کے ذریعے شاندار افتتاح ہوا
 شہر کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید صاحب نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر آصف شیخ صاحب نے کہا کہ صدیقی آن لائن کا ایسے علاقے میں خدمات دینا علاقے کی عوام کیلئے بہت خوش آئندہ قدم ہے میں صدیقی خانوادہ کو مبارکباد نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں علاقے کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ صدیقی آن لائن سے ہر طرح کی خدمات سے استفادہ اٹھائے ان شاء اللہ وہ علاقے کی عوام کی ہر طرح سے خدمات انجام دے گے۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب شہر کی سب بینکیں ندیاں کے اس پار چلی گئی صدیقی صاحب نیشنل بینک کی شاخ اس علاقے میں لانے کیلئے کوشش کررہے ہیں یقیناً یہ سہولت ملنے کے بعد اس علاقے کے لوگوں باالخصوص خواتین کو بہت راحت ہوگی۔
اس سے قبل روایت کے مطابق قرآن خوانی کے ذریعے باقاعدہ طور پر تقریب کا آغاز کیا جاچکا تھا۔ ابتدائی طور پر صابر گوہر صاحب (احرار نیوز نیٹورک) نے سرکاری کاموں سے متعلق معلومات فراہم کی۔ صدیقی آن لائن کے روح رواں اکرم صدیقی نے دی جانے والی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بتایا۔
اس تقریب میں شہر کی سیاسی سماجی ملی شخصیات جن میں قابل ذکر صابر گوہر ٬ اصغر انصاری ٬ اسماعیل ہاکر ٬ اشتیاق 42 سابق کارپوریٹر نوید خطیب ٬ ٬ منا ممبر ٬ نوید پریم ٬ مبشر شیخ ٬ شبیر انصاری ٬ عمران اسماعیل ملا ٬ مجاہد انیس ٬ حافظ عرفان نوری (صدیقی فیمیلی کے داماد ) سلامت اللہ مسجد کے امام و مصلیان کرام افتخار سیٹھ ( اکرم صدیقی کے سسر) ٬ کلو ممبر ٬ امان سر  ACS INSTITUTE اینڈ اسٹاف ٬ عارف انجم ٬ اعظم خان ٬ محمد عمران ٬ محمد ہارون ٬ سمیر ملک گروپ YCM FRIEND CIRCLE, سیوا میڈیکل چیریٹیبل سوسائٹی داتار نگر ٬ محلے علاقے کی سرکردہ شخصیات و ادارے کے اراکین و اہلیان محلہ دوست و احباب وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.