مشہور خبریں

آل مالیگاؤں ہائی اسکول اسلامی کوئز مقابلہ میں خاتون حجن گرلس ہائی اسکول کی طالبہ اول


مالیگاؤں / 18ستمبر بروز بدھ کو جماعت اسلامی ھند شاخ مالیگاؤں کی جانب سے آل مالیگاؤں ھائی اسکول اسلامی کوئز مقابلہ کا انعقاد ھوا جسمیں شھر کی تقریباً 35 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا مقابلہ سورہ النور کی تفسیر وترجمہ پر تھا جس میں خاتون حجن گرلز ہائی اسکول طالبات نے بھی حصہ لیا 18ستمبر بروز بدھ کو تحریری امتحان کا انعقاد ھوا اور 25ستمبر بروز بدھ کو تقسیم انعامات کے پروگرام میں خاتون حجن گرلز ہائی اسکول کی طالبہ مریم محمد سلام کو اول انعام کا حقدار قرار دیا اس مقابلے سے طلبہ میں قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے کا رجحان پروان چڑھا طالبات کی تیاری میں انچارج معلمہ علقمہ آپا نے بھی کوشش کی اس کامیابی پر ہم صدر واراکین سوسائٹی اور ھیڈماسٹر و اسٹاف خاتون حجن گرلز ہائی اسکول، ھیڈماسٹر و اسٹاف کلثوم حجن پرائمری اسکول، اور ھیڈمسٹریس و اسٹاف خاتون حجن گرلز پرائمری اسکول مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ الله تعالٰی اسی طرح ٹیم ورک کو مضبوط بناۓ اور اسکول کو ترقی کی راھوں پر گامزن کرے آمین۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.